فیکٹ کی خبر سچی نکلی،اراضی سکینڈل میں جنرل کیانی کے بھا ئیوں نے 62کروڑ 40لاکھ کی کرپشن کی
کامران کیانی اور پرویز کیانی کی نیب میں طلبی، شامل تفتیش ہونے کا نوٹس
بالاآخر فیکٹ کی خبر سچ ہی نکلی ، کرپشن الزامات کے تحت نیب نے سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے دو بھا ئیوں میجر(ر) کامران کیانی اور بریگیڈیئر (ر)امجد پرویز کیانی کے خلاف ا ربوں روپے کی اراضی کے مبینہ گھپلو ں پر طلبی کے سمن جاری کر دئیے ہیں ، ڈی ایچ اے حکام کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہونے پر ان افراد کو شامل تفتیش کرنے کے لئے سمن جاری کئے گئے ہیں جس کی منظوری چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے گذشتہ ہفتہ اجلاس کے دوران دی تھی۔
یاد رہے کہ فیکٹ نے 26اپریل اور7مئی 2015کو اس حوالے سے خبریں شائع کی تھیں ۔(ان خبروں کا عکس نیچے ملاحظہ فرما ئیں)اس وقت بہت سے حلقوں نے ان خبروں کی تردید کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہے ۔ تاہم اب خود نیب کی طرف سے اس کی تصدیق نے بالاآخر فیکٹ کی سچا ئی کو سچ ثابت کر دیا ۔
ان سٹوریزکے لنک یہ ہیں:
http://www.fact.com.pk/cover-story/2015/05/general-and-his-borther-corruption.html
ذرائع نے اس حوالے سے فیکٹ کو بتایا کہ نیب کو ڈی ایچ اے کی جانب سے ملنے والے درخواست کئی ماہ قبل موصول ہوئی تھی جس کی انکوائری کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی تھی جبکہ اس حوالے سے حساس ادارے بھی نیب سے معاونت جاری رکھے ہوئے تھے ،۔انکوائری رپورٹ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کی جاچکی ہے ۔
قارئین کو اس کیس کی بابت بتاتے چلیں کہ ڈی ایچ اے نے اس حو الے سے نیب کو ایک درخو ست د ی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈی ایچ اے نے میجر(ر)کامران کیانی اور بریگیڈیئر (ر) امجد کیانی کی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق کمپنی ڈی ایچ اے کو اسلام آباد راولپنڈی کے ساتھ تین ہزار کنال زمین ترقیاتی کام مکمل کر کے سپرد کرنے کی پابند تھی تاہم کمپنی نے ڈی ایچ اے کو جو اراضی فراہم کی وہ ایک معاہدے کے خلاف ٹکڑوں کی صورت میں تھی اور اس کا رقبہ بھی معاہدے کے مطابق پورا نہ تھا ، فراہم کی گئی اراضی شاملات میں شامل اور متنازع تھی اس کی ملکیت واضح نہیں تھی۔ڈی ایچ اے کی درخواست میں الزام عائد تھا کہ ان افراد کو معاہدے کے مطابق اراضی فراہم کرنے کے لئے متعدد مواقع بھی د ئیے گئے تاہم وہ اراضی فراہم کرنے میں ناکام رہے ۔
ذرائع نے فیکٹ کو بتایا کہ جنرل کیانی کےبھا ئیوں میجر(ر)کامران کیانی اور بریگیڈیئر (ر) امجد کیانی نے ڈی ایچ اے سے 52فا ئلیں لے لی تھیں اور ایک کروڑ بیس لاکھ کے حساب سے یہ فا ئلیں فروخت کر دیں۔ڈی ایچ اے نے ان کو زمین پوری کرنے کو کہا لیکن یہ اس میں ناکام رہےاور نہ ہی فا ئلیں واپس کیں کیونکہ یہ فا ئلیں مارکیٹ میں بیچی جا چکی تھیں ۔ڈی ایچ اے نے ان سے بار بار ر رابطہ کیا اور نقصان پورا کرنے کو کہا لیکن یہ لیت و لعل سے کام لیتے رہےجس پر ڈی ایچ اے نے نیب راولپنڈی کو تحریری شکایت کی جس کی روشنی میں نیب نے دونوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔
فیکٹ ذرائع کے مطابق نیب نے تحقیقات شروع کیں تو دونوں بھا ئیوں کے نام سامنے آگئے۔اس کے بعد نیب کے سربراہ قمر الزمان نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا اور وفاقی حکومت کی طرف سے نیب کے سربراہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس بارے میں فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے رابطہ کریں ۔
یاد رہے کہ اس بارے میں فیکٹ 7مئی کو جنرل کیانی کے بھا ئیوں کی کرپشن بارے ایک تفصیلی خبر شا ئع کر چکا ہے ۔اس رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ جنرل کیانی کے بھا ئیوں کی کرپشن کے حوالے سے نیب کے سربراہ قمر الزمان نے جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔اس وقت فیکٹ نے بتایا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی طرف سے اس معاملے کو قانون کے مطابق ڈیل کرنے ہدایت کی گئی ہے۔اب سامنے آنے والے حقائق نے فیکٹ کی خبر کی تصدیق کر دی ہے ۔
رپورٹ: مقبول ارشد
nice reportd dear, i am glad to see such bold and factual investigative reports. I am happy because I have been working a investigative reporter for more than 10 years with Takbeer karachi and daily ummat karachi and many other papers before joining as faculty member at a government college. Since then i am contributing investigative articles with my pen name. Keep this job up with full zeal and zest as pakistan needs such media outlets against corruption and maladministrations.
God bless you