Published On: Tue, Jul 7th, 2015

عید، پنجاب پو لیس کی سانحہ ماڈل ٹائون میں گرفتارپولیس اہلکاروں کےاہلخانہ کیلئے چندہ مہم

Share This
Tags
سانحہ ماڈل ٹائون میں گرفتار ہونیوالے سابق ایس ایچ او سبزہ زار سمیت 10کے قریب تھانیداروں اوراہلکاروں کے اہل خانہ کی عیدالفطر کے موقع پر مالی امداد کیلئے پولیس کے 15انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز نے اپنی مدد آپ کے تحت فنڈز کولیکشن کمیٹی بناتے ہوئے چندہ جمع کرنا شروع کر دیا۔
فیکٹ کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سال ہونیوالے سانحہ ماڈل ٹائون میں ہونیوالی ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دے کر سابق ایس ایچ او سبزہ زار انسپکٹر عامر سلیم، ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر رئوف، اطہر، ہیڈ کانسٹیبل جاوید، محسن، عمران، خرم اور شجاعت کو گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے بعد اس وقت کے پولیس افسران نے ان تھانیداروں اور اہلکاروں کی رہائی کیلئے بڑے بڑے دعوے کیے تھے جبکہ ایک ایس پیpunjab-police-jobs-2015-application-form نے اس مقدمے کو لڑنے کیلئے نامور وکلاء کو بھی ہائر کیا تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس واقعہ کی از سر نوجوائٹ تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری کی جس میں انہوں نے ان اہلکاروں اور ایس پی سکیورٹی کو اس تمام واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرادیا تھا جس کے بعد وہ ایس پی تو منظر عام سے غائب ہو گیا اور ان تمام اہلکاروں کو جیل پہنچا دیا گیا تھا جہاں اب ان کے مقدمے کا ٹرائل چل رہا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمہ پولیس کی جانب سے بھی اب ان تھانیداروں اور اہلکاروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاہور پولیس کے چند انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز نے اپنی مدد آپ کے تحت ان گرفتار پولیس افسران اور اہلکاروں کے اہلخانہ کو عید الفطر کے موقع پر مالی امداد کرنے کیلئے فنڈز کولیکشن کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں سے چندہ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہیں، اس حوالے سے اس تھانیدار نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے بتایا کہ عامر سلیم اور دیگر اہلکاروں کا مقدمہ تو عدالت میں چل رہا ہے، اعلیٰ  افسران نے تو ان بیچاروں کی کوئی مدد نہیں کی مگر ہماری یہ کوشش ہو گی کہ ان کی رہائی تک ہم ان کے اہلخانہ کا جہاں تک ہو سکے خیال رکھے گا۔

لاہور: فیکٹ رپورٹنگ ڈیسک

Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. ahmad ali says:

    ishallah jab koi awami govt aya ge to sub ka saath insaf ho ga aur sub zimz darto ko saza mila ge.
    Ahmad

Leave a comment