بیگم کلثوم نواز کی طرف سے جنرل راحیل شریف کی اہلیہ کو 18لاکھ کی تین قیمتی شالوں کا تحفہ، مسز راحیل شریف کا وصول کرنے سے انکار، مقصد کیا تھا؟ اہم ترین سوال
اعلیٰ شخصیات کی بیگمات کی طرف سے ایک دوسرے کو قیمتی تحفوں کا تبادلہ انہونی بات نہیں لیکن پاکستان میں فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی اہلیہ نے انتہا ئی قیمتی تحفہ واپس کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔
یہ واقعہ رواںماہ ہی ہوا ہے ، جس کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی اہلیہ کو اٹھارہ لاکھ روپے کی انتہائی قیمتی شالوں کا تحفہ بھجوایا ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ جنرل راحیل شریف کی اہلیہ نے تحفہ لینے سے انکار کرد یا اور اسے واپس بھجوا دیا ۔
فیکٹ کو پتہ چلا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی طرف سے شاہوش نامی یہ شالیں دنیا بھر میں انتہائی قیمتی تصور کی جاتی ہیں اور تین شالوں کی قیمت 18لاکھ روپے تھے ۔ بیرون ممالک میں یہ ایک شال چھ ہزار ڈالر میں فروخت کی جاتی ہے اور یہ اپنی گرما ئش کی وجہ سے مشہور ہیں ۔
فیکٹ کویہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے یہ شالیں رواں مہینے بھجوا ئی تھیں جو مسز راحیل شریف نے دروازے سے ہی واپس بھجوا دیں ۔
فیکٹ کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی طرف سے ان شالوں کے قیمتی تحفے نے بہت سے سوالات کو بھی جنم دیا ہے کہ ان تحائف کو بھجوانے کا مقصد کیا تھا ؟
فیکٹ ذرا ئع کے مطابق یہ سوال بھی پیدا ہوا ہے کہ کیا سیاسی شخصیات کی طرف سے فوج کے سربراہ کی اہلیہ کو بھجوایا جانے والا تحفہ قانون کے مطابق ہے اور کیا اس فعل کے پیچھے کو ئی بڑا مقصد کارفرما ہے؟ اس کا سراغ لگایا جانا ضروری ہے۔
رپورٹ : ایم ارشد، فیکٹ انٹیلی جنس یونٹ