صحافتی حمایت کا صلہ، شریف خاندان سے تعلقات ’’بحال‘‘
نذیر ناجی کا بیٹا منصور ناجی ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی تعینات
معروف کالم نگار اور روزنامہ دنیا کے گروپ ایڈیٹر نذیر ناجی ان دنوں شریف خاندان سے اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں ۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے اپنی تحریروں میں نواز شریف اور شہباز شریف کے بارے میں نرم گوشہ بھی اختیار کرنا شروع کر دیا ہے جسے صحافتی حلقوں میں محسوس کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کوششوں میں نذیر ناجی کو کامیابی ملے گی یا نہیں اور شریف فیملی کے ساتھ ان کے تعلقات 1999کی سطح پر آ سکیں گے یا نہیں اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا تاہم شہباز شریف نے ایک طویل عرصے بعد نذیر ناجی کے شریف فیملی کے بارے میں بدلے ہوئے حمایت شدہ موقف کا جواب دیا ہے اور ملک کے اس معروف کالم نگار کے پولیس افسر بیٹے منصور ناجی کو ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی تعینات کر دیا ہے ۔ منصور ناجی اس سے پہلے کھڈے لائن لگے ہوئے تھے اور با خبر صحافتی حلقوں میں منصور ناجی کی اس اچانک تعیناتی کو شریف خاندان اور نذیر ناجی کے درمیان
تعلقات کی بہتری کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ پولیس میں منصور ناجی کی شہرت کوئی اچھی نہیں ہے ۔ نذیر ناجی نے منصور ناجی کو 1990کی دہائی میں ایم این ایز کے کوٹے پر ٹریفک پولیس میں انسپکٹر بھرتی کروایا تھا اور اس کے بعد اپنے والد نذیر ناجی اور شریف فیملی کی بدولت منصور ناجی نے ترقی کی سیڑھیاں پھلانگتے چلے گئے۔ آؤ ٹ آف ٹرن پرموشنز کی بدولت آج منصور ناجی اس قابل ہو گئے ہیں کہ وہ ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی کے عہدے پر تعینات ہو سکیں ۔ منصور ناجی کی ترقی کے بعد نذیر ناجی شریف خاندان کی حمایت کر رہے ہیں اور اس کا ثبوت ان کی بہت سے تحریریں ہیں ۔
افسوس کی بات ہے اور ناجی کے بارے میں کےا کہا کا سکتا ہے