Published On: Thu, Oct 4th, 2012

حنا ربانی کھراوربلاول سکینڈل کے بعد ذکرایک اور ہونے والی شادی کا

Share This
Tags
ایم عبد الحمید
کہتے ہیں عورت کا سب سے بڑا مسئلہ تحفظ ہوتا ہے، جسے وہ ساری زندگی حل کرنے میں لگی رہتی ہے۔ پہلا تحفظ رشتہ سے ملتا ہے۔ بیٹی ہے تو باپ کا تحفظ چاہتی ہے، بہن ہوتو بھائی کا، بیوی ہوتو خاوند کا او رماں ہوتو بیٹے کا۔
دوسرا تحفظ پیسہ سے لینے کی کوشش ہوتی ہے۔ مالدار ہوتو بدشکل، عمر میں کہیں بڑا اور رنڈوہ خاوند بھی قبول ہوتا ہے۔ خوابوں میں شہزادے ہی بستے ہیں کہ ان میں دوسری خوبیوں کے ساتھ دولت بھی ہوتی ہے۔
امریکی صدر جان کینڈی کی بیوہ ہونے کی حیثیت سے جیکی کو(1929-1994ء )کو عزت اور شہرت حاصل تھی۔ پیسہ کی بھی کمی نہیں تھی۔ پھر بھی اس نے29سال کی عمر میں یونان کے ارب پتی ارسطو اور ناسس سے شادی کرلی، جو اس سے23سال بڑا تھا لیکن بڑا امیر تھا۔ جیکی کو امیدتھی کہ جلد ہی چل بسے گا لیکن دوبارہ بیوہ ہونے پر اسے یونانی قانون کی روسے ترکہ میں توقع سے بہت کم حصہ ملا۔
عورت کے تحفظ کی ایک صورت میری کتاب میں دی گئی ہے کہ’’غربت کیسے مٹ سکتی ہے‘‘ میں تجویز کیا گیا ہے کہ مجوزہ دیہ میں ہر شادی شدہ جوڑے کو فلیٹ اور دوکان الاٹ کےئے جائیں گے لیکن اس طرح کہ دوکان خاوند او رفلیٹ بیوی کے نام الاٹ ہوگا۔ خاوند کی وفات پر فلیٹ تاحیات بیوی کے نام رہے گا(اس کا کاروبار بھی اس کے نام ہوجائے گا) اگر خاوند طلاق دے گا تو اسے گھر چھوڑنا ہوگا، بیوی کو نہیں۔ اس طرح بیوی کو ہمیشہ تحفظ ملے گا۔
ان دنوں دوشادیوں کا چرچا ہے، جن میں مالی تحفظ زیادہ اہم نظر آتا ہے۔ ایک شائستہ واحدی کی شادی کا ہے، جو جیو ٹیلی ویژن پر صبح کا شوکرتی ہیں۔ سنا ہے انہوں نے جنگ/جیو کے سربراہ میر شکیل الرحمن کی چوتھی بیوی بننا منظور کرلیا ہے۔(یہ ان کی تیسری شادی ہوگی) خاوند سے خلع لے کر راستہ بھی ہموار کرلیا ہے۔
کئی لوگوں کے کان اس وقت کھڑے ہوئے تھے جب نادیہ خان کو جیو میں واپس لایا گیا لیکن صبح کا شو نہیں دیا گیا، جو وہ کیا کرتی تھیں اور شائستہ سے کہیں بہتر میزبان تھی۔ شائستہ بدستور شوکررہی ہے۔ نادیہ کورات کا شو دے دیا گیا، وہ بھی ہفتہ میں صرف دو دن۔ شادی کے بعد شائستہ کا شو تو چلتا ہی رہے گا، ادارہ میں بڑا عہدہ بھی مل سکتا ہے۔ رہا پیسہ، تو اسی کے لئے تو اتنا کچھ کیا جارہا ہے۔
دوسرا چرچاحناربانی کھر او ربلاول بھٹو کی شادی کا ہے۔ حنا کا کھاتاپیتا خاوند ہے، دو بچیوں کی ماں ہے، وزیر خارجہ کی حیثیت سے شہرت اور عزت ہے۔ دوسری طرف بلاول کی ماں اس کے لئے بہت سی دولت چھوڑ گئی، جو بعض لوگوں کی رائے میں ملین ہے او ربعض کی نظر میں بلین ہا ڈالر ہیں۔ اس میں بہت کچھ لینے کے لئے سب کچھ چھوڑ دینا شائد حنا کی نظر میں مہنگا سودانہ ہو۔
معاشقہ کی خبر کس نے چلائی؟ ڈھاکہ کے ہفت روزہ بلٹز میں شائع کرانے کا فائدہ یہ ہوا کہ زیادہ تشہیرہوگئی۔ ہندوستان، برطاینہ یا امریکہ میں چھتی تو لازمی طور پر ان کی خفیہ ایجنسیوں پر الزام آتا۔ بنگلہ دیش والوں کی ہم کیا سے دشمنی ہوسکتی تھی؟ نجم سیٹھی کے ہمزادمنیب نے اشارہ کیا کہ حنا کے اقوام متحدہ کے لاپتہ افراد کے بارے میں ورکنگ گروپ کو بلانے کی پاداش میں شائد فوج والوں نے وار کیا ہو۔
خبر میں جتنی تفصیل دی گئی ہے اس سے شبہ ہوتا ہے کہ گھر کے کسی بھیدی کاکام ہے۔ کون ہوسکتا ہے؟ کچھ کا شک آئی ایس آئی پر ہوگا لیکن کچھ لوگ اس سے بہت اوپر کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ زرداری صاحب کو شادی پر زیادہ اعتراض نہیں ہوسکتا ۔ وہ جھوٹ موٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔ جب دیکھیں گے کہ بلاول تلا ہوا ہے او رحنا بھی پیچھے نہیں ہٹ رہی تو پھر مفاہمت کی پالیسی کے تحت رضامندی ظاہر کردیں گے۔ اس کا فائدہ کیا ہوگا؟ حنا کی شہرت اچھی ہے، خارجہ امور کا تجربہ بھی ہوگیا ہے او ربہت سے عالمی لیڈروں سے شناسائی بھی ہوگئی ہے۔ اگلی دفعہ اسے وزیراعظم بنا دیا جائے تو ہر طرف سے تعریف او رحمایت ملے گی۔ بلاول پہلے ہی پارٹی کا سربراہ ہے۔ خود انہیں بطور صدر ایک او رباری بھی مل سکتی ہے۔ اس طرح سب کچھ گھر ہی رہے گا۔ سوچنے میں کیا ہرج ہے؟
Displaying 3 Comments
Have Your Say
  1. imtiaz khan says:

    Mir shakil ur rahman konsa choti asami haa ……….jang group naa tu 45 sal saa itna nahin diya hoo ga jitna GEO tv naa 5 sal maen daa diya…………millions of dollar tu CIA or jewish media group kaa lgaa haan GEO maen to control Pakistan lakin Aish baba ji mir shakil ur rahman ki lagi hoi haa …..well done baba ji ….lakin mazrat kaa sath is umar maen viagra na bholiyaa ga ….good luck

  2. ayesha says:

    media asy he dosron k scandl bnata h ki ya in koi realty b h?????????????????????????????????????

  3. Tariq says:

    Are Bhai Shaista khud Dr. hei woo viagra see koi achi dawa istimal kurwa deee gi

Leave a comment