ایوان صدر میں صدرکے بیڈ روم کے ساتھ والے کمرے میں رہائش پذیر’’پیر بابا‘‘ آصف علی زرداری کو بچانے کے لئے میدان میں آ گیا
اسلام آباد/بیورو رپورٹ
صدرزرداری کے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پیرمحمد اعجازنے نومبر میں حکومتی تبدیلی کی پیرپگاڑاکی پیشگوئی کے توڑکیلئے چلہ کاٹنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ نوبرس سے ہرمشکل میں آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں اور اپنے روحانی علم و دعاوں سے صدر زرداری اور ان کی حکومت کو مشکلات سے بچایا ہے‘ وزیراعظم گیلانی اچھی حکومت کرنے میں ناکام ہیں‘ گیلانی حکومت اپنی بیڈگورننس پر قابوپائیں، اب ہر کام میں تو نہیں کرسکتا۔ وہ ’’ فیکٹ ‘‘ سے غیر رسمی’’ گپ شپ ‘‘ کررہے تھے۔ صدر زرداری کے پیر محمداعجاز کو ایوان صدر میں ہر وقت ‘ ہر جگہ جانے کی پوری اجازت ہے اور وہ عام طور پر شلوار قمیض کے ساتھ سر پر سرخ عبا باندھے رکھتے ہیں اور پاوں میں عام سی چپل پہن کر ایوان صدر کے تمام فلورز خاص طور پر صدارتی فلور پر چکر لگا کر دم کرکے پھونکیں مارتے رہتے ہیں۔ پیر اعجاز کو صدر زرداری کا انتہائی قرب حاصل ہونے کی وجہ سے اس وقت اقتدار کے ایوانوں میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اور سابق صدرپرویز مشرف کے دور میں جس طرح پیر نقیب الرحمن کو اقتدار کے ایوانوں میں اہمیت حاصل تھی پیر اعجاز کو ان سے بھی زیادہ اہمیت حاصل ہے اور تمام اعلیٰ ترین بیوروکریسی اور صدر زرداری کے مصاحبین بھی جونہی انہیں دیکھتے ہیں ان کی خوشنودی کیلئے ان کے آگے جھکتے چلے جاتے ہیں۔ پیر بابا نے کہا کہ پیر پگاڑا کی پیشگوئی کے توڑ کیلئے 2 چار روز میں چلہ کاٹیں گے۔میں گزشتہ9برس سے آصف زرداری کے ساتھ ہربحرانی صورتحال میں رہاہوں ،وہ میری دعاوں سے ہی آج اقتدار میں ہیں اور میں نے ہی اپنی دعاوں سے اب تک صدر زرداری کو ساڑھے 3 سالہ دور میں آنے والی تمام مشکلات سے بچایا اور اسی طرح پیرپگاڑاکی ڈیڈلائن کو بھی ناکام بنا دونگا۔ پیر اعجاز گیلانی حکومت کی بیڈ گورننس پر پھٹ پڑے اور شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی حکومت بہتر بنانے کیلئے خود کام کرنا ہوگااب میں تو ہرکام نہیں کرسکتا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ آصف علی زرداری ستمبر2008ء میں جب منصب صدارت پر فائز ہوئے تو پیرمحمد اعجاز اسی روز سے ایوان صدر کے گیسٹ ہاوس میں صدر زرداری کی خوابگاہ کے ساتھ و الے کمرے میں رہائش پذیرہیں۔ واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے جب سے ایوان صدر میں قدم رکھا ہے اس روز سے روزانہ 3 کالے بکروں کی قربانی بھی دی جاتی ہے اور اب تک ایوان صدر میں 4000کے لگ بھگ کالے بکروں کی قربانی دی جاچکی ہے جو کہ روزانہ اسلام آباد کے نواحی گاوں سید پور سے خرید کر لائے جاتے ہیں۔
ya kon sa baba aa geya. benazir ka bhe aik baba tha. ma na zardari ka is baba ka bara ma aaj tuk nahee paraha?
yia baba kon hay hia zardari kay sath kun hia ib samag jaio
یہ بابا جو کوئی بھی ہے اس کی غلط فہمی ہے کہ زرداری کو یہ بچا رہا ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ مُسلمانوں کے آخری پِیرو پیغمبر صرف اور صرف حضرت مُحمد صلی اللہُ علیہ وسلم ہیں۔ کِسی اور کو پیر ماننا شرک اور گمراہی ہے۔
دُوسرے نمبر پر زرداری کو صدر بنانا اللہ کا امتحان ہے اس شخص کے لئے کہ یہ راہِ راست پر آتا ہے کی بے ایمان ہی رہتا ہے اور اس کو لمبا عرصہ اس لئے ہُوا ہے کہ اللہ تعالیٰ بدبخت اور بُرے بندے کو زیادہ وقت دیتا ہے کے شاید یہ سُدھر جائے، اگر وہ بندہ بدبخت ہی رہے تو آخر میں اللہ کی سخت پکڑ آتی ہے۔
اور صدقہ کے بکرے یا صدقہ صرف حلال کی کمائی کا جائز اور اللہ کی بارگاہ میں قُبول ہوتا ہے مگر زرداری کی کمائی تو بےایمانی کی ہے جو کہ حرام ہے، اُس پر چاہے ہی 4000 بکرے بھی صدقہ دے لے وہ کسی کام کا نہیں اس ذلیل انسان کے لئے بلکہ اُلٹا بوجھ ہے اس پر اور یہ اور اسکی اولاد دُنیاو آخرت میں بۃگت کر جائیں گے۔ انتظار کریں اور دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Whoever this so called “BABA peer” is, it’s only wrong thoughts that he is saving or protecting Zardari.
First of all, Muslims have only one Prophet & peer, who is only Hazrat Mohammad (SAW).
And saying Peer to someone else is only SHIRK and Misguidance.
Secondly, Only ALLAH made Zardari president to test him if he would come to the right path or stays as cheater/corrupt man! And The long time duration as president he is only because ALLAH gives time to the evil person to allow him to feel guilty and come to the right path if he remains as cheater and doesn’t repents on his sins then ALLAH get to him and Punishes him HARD!
And Charity is only permissible on HALAL earnings and accepted by ALLAH on halal earning only! But this person only has cheated and black money which is not lawful in Islam. So even if he Sacrifices 4000 GOATS daily in Charity that’s in vain and not accepted by ALLAH and such charity is burden on this disrespectful man.
Both he and his family will suffer punishment in world and on the day of Judgement forever. Just wait and watch……..
zardari ka baba ka name U,S,A baba ha
bilkul janab aap ne teek kaha
Zardari zinda baad
جناب اگر آپکے الفاظ تنزیہ ہیں تو پھر تو ٹھیک ہے لیکن اگر آپ سچ میں زرداری کے حق میں ہیں تو آپ جیسے لوگوں کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو 500 روپے یا ایک قیمے والے نان کے بدلے میں زرداری جیسے سیاست دان کو ووٹ دیتے ہیں اور بعد میں پچھتاتے ہیں!
aap un me se ho jo 500 rupees le ker ya ek keemay walay naan k badlay vote detay ho or zardari jesay nasoor k haq me naray martay ho. Hosh karo.
Assalam-o-Alikum
kise insaan kaa haath mein nahe kaa woe kise bhe dosra insaan ki takdeer kaa faisla kara, yah sab jahalat ki intaha haie.
Allah S W T sidha rasta per chalna ki toufeek daa aameen.
ZARDARI ka baba or Qibla AMERICA hai ju wo kehta hai wahi karta hai
its Pakistan, all unexpected things possible here. corrupt leaders, corrupt officers. then peer baba’s magic also possible. haha
kamzor aqeedon k log allah ki bajaey bandon sy sab kuch hony ki ummeed rakhty hyn aur eak din gumrahi k qaar myn gir jaty hyn
Wa ray zordari sahib aap ko salam hay pakistan may us tarah idara ban jana chaheyaa k woo har idaray ka ihtesaab karay
Jahalat Ki Intiha Hay…. Zardari Khula Shirk Kar Raha Hay….. Is Peer Ko Mere Hawalay Kia Jaye To Main Batata Hu Ke Ye Kia Kr Sakta Hay