Published On: Fri, Apr 22nd, 2011

سیمی فائنل میں فکس ہونے کا تاثر احمقانہ ہے ۔ اعجاز بٹ

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے پاک بھارت سیمی فائنل میچ فکس ہونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ احمقانہ باتیں ہیں، بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز جلد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سیمی فائنل میں بھارت اچھا کھیلا اور جیت گیا اور عمر گل میچ ونر باؤلر ہے، اگر وہ ردھم میں ہو تو کوئی بیٹسمین اسے کھیلے نہیں سکتا۔ عمر گل کو ہمیشہ ردھم کامسئلہ رہا ہے۔ شعیب اختر سے دوسرے اسپیل میں ہلا تک نہیں جاتا اور اس کی جگہ وہاب ریاض کو کھلانے کا فیصلہ درست تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں کھلاڑیوں نے کئی کیچ ڈراپ کئے جب کہ مصباح الحق اوریونس خان انتہائی سست کھیلے اس میچ میں قومی ٹیم نے پاور بلے کا بھی درست استعمال نہیں کیا۔ جب آفریدی کھیلنے کے لئے گیا تھا تو اس وقت پاور پلے لینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ رابطے جلد بحال ہو جائیں گے۔ وہاب ریاض کو کھلانے کا فیصلہ درست تھا اور اس نے پانچ وکٹیں لے کر یہ ثابت بھی کیا۔

Leave a comment