ماڈل آمنہ حق اور عمار بلال کے تعلقات کشیدہ
معروف ماڈل واداکارہ آمنہ حق کے اپنے شوہر عمار بلال سے تعلقات کشیدہ ہوگئے اور راستے جدا ہوگئے۔ ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں کے درمیان ایک عرصہ سے تعلقات کشیدہ تھے لیکن دونوں کے مشترکہ دوست ایک دوسرے کی صلح کروا دیئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمار بلال اپنے کاروبار کی ناکامی کی وجہ سے آمنہ حق پر ڈالتے ہیں کیونکہ آمنہ نے شادی کے بعد عمار بلال کے فیشن ڈیزائننگ کے کاروبار کو خود دیکھنا شروع کر دیا تھا۔ علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ان دنوں اختلافات شدید نوعیت کے ہوگئے ہیں اور دونوں کے درمیان طلاق بھی ہوسکتی ہے۔
لاہور/شوبز رپورٹر