پروڈیوسرز کا سپر سٹارہیروز پر کروڑوں کا جواء
ان دنوں بالی ووڈ کی فلمیں جن میں مقبول ترین اداکار کام کرتے ہیں، کروڑوں کا بزنس کررہی ہیں۔ پروڈیوسرز اپنی فلموں میں صف اول کے مقبول ترین اداکاروں کو سائن کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ ان کی فلمیں کم از کم 100 کروڑ کلب میں شامل ہوجائیں۔ چنانچہ آج کل فلم پروڈیوسرز ڈائریکٹرز فلمی اداکاروں پر بے دریغ روپیہ لگا رہے ہیں۔ ذیل میں ایسے اداکاروں کی آنے والی فلموں کی تفصیل بتائی جارہی ہں جن پر فلم پروڈیوسرز ابھی تک کروڑوں لگا چکے ہیں۔
* شاہ رخ خان کی اس سال تین فلمیں ’’فین‘‘ ، ’’دل والے‘‘ اور ’’رئیس‘‘ آسکتی ہیں جو سب کی سب بڑے بجٹ کی ہیں۔ پروڈیوسرز نے شاہ رخ پر کروڑہا روپے لگا ئے ہیں۔
* اکشے کمار کی آنے والی فلموں میں برادرس گنر اور سنگھ از بلنگ کے نام قابل ذکر ہیں۔ برادرس ایک ایکشن سے بھری فلم ہوگی جبکہ دیگر دو فلمیں گبر اور سنگھ از بلنگ مسالہ بھری فلمیں ہوں گی فل۔م پروڈیوسرز اکشے پر ابھی تک تین کروڑ سے زیادہ لگا چکے ہیں۔
*پرینکا چوپڑہ کی رواں سال اس اداکارہ کی تین فلمیں زیرتکمیل ہیں جن میں زویا اختر کی دل دھڑکنے دو، سنجے لیلہ بنسالی کی باجی راؤ مستانی اور مدھر بھنڈارکر کی میڈم جی شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ میڈم جی کی پرینکا ’’کو پروڈیوسر‘‘ بھی ہے۔ اس اداکارہ پر پروڈیوسرز کے تقریباً دو سو پچاس کروڑ لگے ہوئے ہیں۔
* رنبیر کپور کی اس سال تین فلمیں بن رہی ہیں جن میں انوراگ کیشپ کی باجے ویلوبٹ ، ان کے ہوم پروڈکشن میں بننے والی جگا جاسوس اور امتیاز علی کے ڈائریکشن میں بننے والی فلم تماشہ شامل ہیں۔ رنبیر پر پروڈیوسرز نے تقریباً دو کروڑ 75لاکھ لگائے ہیں۔
*دیپیکا پڈوکون کی اس سال بھی توقع ہے کہ تین فلمیں آسکتی ہیں، جن میں باجی راؤ، مستانی، تماشہ اور پیکو شامل ہیں۔ مذکورہ فلموں میں وہ رنویر سنگھ اور رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئے گی۔ دیپکا پر پروڈیوسرز کے تقریباً دو سو کروڑ لگے ہوئے ہیں۔
* رنویر سنگھ کی اس سال دو فلمیں بن رہی ہیں۔ زویااختر کی دل دھڑکنے دو اور سنجے لیلا بنسال کی باجی راؤ مستانی، یہ دونوں بڑے بجٹ کی فلمیں ہیں۔ رنویر پر پروڈیوسرز نے تقریباً دو سو کروڑ لگا رکھے ہیں۔
* کترینہ کیف کی جاریہ سال تقریباً تین فلمیں ریلیز ہوں گی جن میں ڈائریکٹر کبیر خان کی فیائم انوراگ باسو کی جگا جاسوس اور ابھیشک کپور کی ’’فتور‘‘ شامل ہیں۔ مذکورہ فلموں میں کترینہ بالترتیب سیف علی خان، رنبیر کپور اور آدتیہ رائے کپور کے ساتھ دکھائی دے گی۔ اس طرح کترینہ پر پروڈیوسرز نے تقریباً دو سو کروڑ خرچ کئے ہیں۔
* وردن دھون کی اس سال فلم اے بی سی ڈی 2 جسے مشہور کوریوگرافر ریموڈ سیوزا بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیوڈدھون کی فلم میں بھی کام کررہے ہیں۔ اس طرح ورون دھون پر تقریباً سو کروڑ لگائے گئے ہیں۔
* کرینہ کور کی فی الحال ایک فلم بجرنگی بھائی جان زیرتکمیل ہے۔ جبکہ اڑتا پنجاب میں اس کا نہایت ہی مختصر سا رول ہے۔ اس پر پروڈیوسرز نے سو کروڑ لگا رکھے ہیں۔
* شاہد کپور کی ایک فلم شاندار زیرتکمیل ہے۔ جسے وکاس بہل بنا رہے ہیں۔ اس فلم میں شاہدکپور کی بہن نے کپور اور والد سکچ کپور کام کررہے ہیں۔ شاہد پر تقریباً 60کروڑ روپے لگائے گئے ہیں۔
* انوشکا شرما کی دو فلمیں آرہی ہیں دل دھڑکنے دو، ممبے ویلویٹ یہ دونوں بڑے بجٹ کی فلمیں ہیں اس طرح انوشکا شرما پر تقریباً دو سو کروڑ روپے لگائے گئے ہیں۔
*سدھارتھ ملہوترا کی اکشے کمار کے ساتھ برادرس آرہی ہے ۔ پروڈیوسرز نے سدھارتھ پر تقریباً سو کروڑ لگائے ہیں۔
پروڈیوسرز کے ذریعے اداکاروں پر لگائی گئی رقم ایک اندازے کے مطابق بتا جارہی ہے۔ کاش ہمارے فلم پروڈیوسرز ڈائریکٹرز مقبول ترین اداکاروں پر اندھا دھند رقم خرچ کرنے کے بجائے معیاری فلموں کی تیاری کی کوشش کتے تاکہ شائقین کو بہتر اور متاثر کن فلمیں دیکھنے کو مل سکیں۔