کیا ایشا گپتا ڈال رہی ہیں؟ ریتک روشن پر ڈورے
ایشا گپتا کو اپنی کسی فلم کے لیے اتنی شہرت نہیں ملی، جتنی مقبول وہ ریتک روشن سے دو ملاقاتیں کر کے ہو گئی ہیں۔ اب سوال تو یہ ہے کہ آخرکار یہ ملاقاتیں کب اور کہاں ہوئیں اور ایسی کیا بات ہوئی کہ کبھی کسی فلم میں ساتھ کام نہ کرنے والے یہ اجنبی اداکار دوست بن گئے، تو مداحوں کے لیے خبر ہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی، جہاں دونوں ایک کلب کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ’’یوں تو تقریب میں کئی معروف ادار آئے ہوئے تھے، مگر ایشا کی نظر ریتک پر پڑی، تو وہ فوراً ان کے پاس پہنچ گئیں اور تقریب کے اختتام تک دونوں ساتھ بیٹھے باتیں کرتے رہے، جبکہ دوسری ملاقات ایک اور پارٹی میں ہوئی۔ اب ان ملاقاتوں کو دیکھ کر لگ تو یوں رہا ہے کہ ایشا گپتا نے ریتک روشن پر ڈورے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے مگر جب ان سے اس سلسلے میں سوال کیا گیا، تو وہ ان سوالوں پر مسکراتی رہیں اور صاف صاف کہہ دیا کہ ابھی تو ریتک سے ان کی صرف دو ملاقاتیں ہوئی ہیں، دوستی تو ٹھیک ہے، مگر ریتک سے ان کے افیئر کی خبر ٹھیک نہیں۔ ایشا کے مطابق ’’آپ خود سوچیں ریتک کو کسی پارٹی میں نظر انداز کیسے کیا جا سکتا ہے؟ آپ سب کی طرح میں بھی ان کی مداح ہوں اور ان کے کام کو بے حد پسند کرتی ہوں، ابھی تو ہماری صرف دو ملاقاتیں ہوئی ہیں، اس سے پہلے ہم کبھی ملے بھی نہیں تھے۔ ریتک ایک دوست ہیں، البتہ ہمارا کوئی افیئر ہے، یہ خبر بالکل درست نہیں۔‘‘