خوبصورت نظر آنا بہت ضروری ہے، کرینہ
بیبو یعنی قرینہ کپور کا کیرئیر اس وقت بلندی پر ہے ان کی تما ریلیز ہوئی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں توپیش ہے کرینہ سے ایک مختصر بات چیت کے اقتباسات:
کسی رول کا چناؤ کرتے وقت آپ کس بات کو دھیان میں رکھتی ہیں؟
**میں عام طور پر دل کی بات سنتی ہو جیسے ’’ایک میں اور ایک تو‘‘ انگریزی فلم کی طرح ہے اس میں میرا رول ٹیپکل فلم کی ہیروئن کی طرح نہیں تھا۔ ایسی پاگل لڑکی کا رول نبھانے کے لئے دلیری چاہئے جو اپنے بالوں اور کپڑوں ا ور کسی چیز کی پروا نہیں کرتی۔ یہ کچھ ایسا تھا جو میں نے پہلے نہیں کیا تھا۔
* آپ کے مطابق ایکٹنگ کیلئے اور کیا کیا ضروری ہے؟
** خوبصورت نظر آنا بہت ضروری ہے کیونکہ کچھ فلموں میں نے نے صرف دکھنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا پھر بھی لوگوں نے مجھ سے کہا کہ میرا کام بہت اچھا تھا۔ میں ایسی تعریفوں سے حیرانی میں پڑ جاتی ہوں۔ میں مشکل سے مشکل مناظر کی شوٹنگ بھی آسانی سے کر دیتی ہوں اور یہ بھی نہیں جان پاتی کہ یہ مشکل سین تھا نہیں جاننا میری مدد کرتا ہے۔
* ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کے بند ہونے کے بعد سنجے لیلا بھنسالی نے پھر آپ کو ایک رول آفر کیا ہے، کیا یہ سچ ہے؟
** ہاں سنجے اور میں بہت عرصہ سے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔ فلم میں میرے ساتھ رنویر سنگھ ہیں اور ابھی کنٹرکٹ ڈٹیل پر بات چل رہی ہے، امید ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو گا۔
* آپ شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ روہت شیٹی کی فلم بھی کر رہی ہیں؟
** انہوں نے مجھ سے اس بارے میں بات تو کی ہے لیکن ابھی تک کچھ فائنل نہیں ہوا ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
* کیا یہ سچ ہے کہ آپ نے ’’ونس اپ آن اے ٹائم ان ممبئی 2‘‘ ٹھکرا دی؟
** یہ خبر اپنے آپ کسی نے اُڑا دی ،مجھے پتہ نہیں اس فلم کا کیا ہوا؟؟؟؟
***