Published On: Fri, Aug 29th, 2014

پی ٹی سی ایل کاایو پرموشن اورفائرآپٹک جھوٹ

Share This
Tags
لوگ سمجھ رہے کہ اُن کا کنکشن فائبر آپٹک ٹیکنالوجی پر آگیا ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی ان کے علاقے کے زیادہ تر لوگوں کو اسی سو سالہ پرانی کاپرٹیکنالوجی کے ذریعے ہی فراہم کی جارہی ہے۔
PTCLکی EVO ڈیوائس کسی پرکشش پروموشن کے دوران خریدتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھیے کہ اس کی ڈاون لوڈ۔ لمٹ کسی بھی وقت کم کی جا سکتی ہے جس کا اطلاق پرانے اور نئے سبھی صارفین پر کر دیا جاتا ہے۔وہ صارفین جنہوں نے کچھ ماہ قبل آزادی پیکج کی پروموشن کے دوران EVO ڈیوائس خریدی اس وقت ڈاونلوڈلمٹ 75GB ماہانہ بتائی گئی اور پمفلٹ بھی اسی لمٹ کے ساتھ چھاپے گئے۔ لیکن جون 2014کے آغاز میں یہ لمٹ گھٹا کر 30GB کر دی گئی ہے ۔ ایک صارف نے مئی2014 کے آخری ہفتہ میں یوم تکبیر کے موقع پر EVO کی پروموشن کے دوران ڈیوائس خریدی اس کی قیمت اور ماہانہ انتہائی پرکشش تھی یعنی 2550 پہلی مرتبہ اور پھر 750 روپے ایک سال تک۔ اس وقت ڈاونلوڈ لمٹ 30GBایڈروٹائز کی گئی تھی لیکن پروموشن ختم ہوتے ہی یہ لمٹ گھٹا کر صرف 20GB کر دی گئی اور اب کوئی یہ بتا نے کو تیار نہیں کہ جن سادہ لوح افراد نے ڈاونلوڈ لمٹ کومدنظر رکھتے ہوئے یہ ڈیوائس خریدی تھیں وہ اب کہاں جائیں؟
PTCL فائبر آپٹک براڈبینڈ فراڈ
فائبر آپٹک فون لائن اور براڈبینڈ انٹرنیت کا آرڈر دیتے ہوئے دو باتیں ذہن میں رکھیے ایک تو یہ کی اگر آرڈر دینے کے بعد آپ کو آرڈر کینسل کرنے کا خیال آجاے تو آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے یہ آرڈر اب صرف فون پر1236 کے ذریعے کینسل نہیں ہو سکتا اس کے لیے آپ کو قریبی ایکسچینج کے چکر کاٹنے پڑیں گے۔
دوسری اور سب سے اہم بات کہ فائبر آپٹک کی پرفارمینس سب کے لیے یکساں نہیں۔ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ فائبر آپٹک آپ کے گھر تک کس طرح پہنچائی گئی ہے کیا یہ فائبر آپٹک کیبنٹ سے براہ راست آپ تک پہنچی ہے یا پرانی کاپر ڈی پی سے ہوتے ہوئے ۔
اگر یہ پرانی کاپر ڈی پی سے ہوتے ہوئے آپ تک پہنچ رہی ہے تو سو فیصد فراڈ ہے۔یہ تصویر دیکھیں :
ptcl-scam
لہذا آرڈر دینے سے پہلے اپنے متعلقہ لائن مین سے مل کر اس بات کی مکمل تسلی کر لیں کے کہ آپ کو فائبر کنکشن براہ راست ہی دیا جا رہا ہے بصورت دیگر پرانیکاپر کیبنٹ کے ذریعے ملنے والا کنکشن کہنے کو تو PTCL والوں کی زبان میں فائبر ہی کہلائے گا لیکن اپنے اندر بہت سے نقائص سموئے ہوئے ہوگا۔اس سرکٹ کے ذریعے ملنے والے انٹرنیٹ کنکشن کی بہتر پرفارمینس کا انحصار بہت سی باتوں ہے۔ مثال کے طور پر فائبر کیبنٹ کا فاصلہ کاپرکیبنٹ سے کتنا ہے اور پھر فائبر کیبنٹ اور کاپر کیبنٹ سے ہوتے ہوئے آپ کے گھر تک مجموعی فاصلہ کتنا بنتا ہے اس کے علاوہ پرانے کاپر سرکٹ کی صحت کیسی ہے؟ یہ کتنا پرانا سرکٹ ہے۔ لائن مین نے کنکشن کتنی مضبوطی سے کئے۔ یہ تمام باتیں آپ کو PTCL والے نہیں بتائیں گے۔ اس کا پتہ آپ کو خود لگانا ہے ورنہ ہزاروں روپے خرچ کرنے کے باوجود آپ آئے دن انٹرنیٹ کی کم سپیڈ اور ڈسکنکشن کی تکالیف سے مبرا ہوتے رہیں گے جبکہ ہیلپ لائن پر آپ کو مسلسل مبارک باد دی جائے گی صاحب مبارک ہو آپ جدید صدی سے ہم آہنگ فائبر آپٹک کنکشن پرشفٹ ہو چکے ہیں۔ آب بجلی کی تیزی سے چلنے والے انٹرنیٹ کے مزے لیں :
مزمذید براں کاپر سرکٹ کی صحت اگر بہترین بھی ہو تو بھی اس کی پرفارمنس کا موازنہ کسی بھی طرح فائبر کے براہ راست کنکشن سے نہیں کیا جاسکتا۔ دراصل PTCL کے چند خبیث النسل مشیروں نے پیسے بچانے کے لیے یہ مشورہ دیا ہے کہ زیادہ تر اور خاص طور پر پرانے گنجان آباد علاقوں میں بجائے فائبرکیبنٹ سے لا تعداد نئی تاریں بچھانے کے پرانے زیرزمین کاپر سرکٹ کو ہی استعمال کیا جائے۔ اس صورت میں صرف ایک زیرزمین تار فائبر کیبنٹ سے کاپر کیبنٹ تک پہنچانی ہو گی اور عوام کومزید بے وقوف بنانے کے لیے ان علاقوں میں چند کنکشن فائبر کیبنٹ سے براہ راست بھی دے دئیے گئے ہیں ۔اب بظاہر تو لوگ اپنے علاقے میں لگنے والی فائبر کیبنٹ کو دیکھ کر اور جن چند خوش نصیب لوگوں کو براہ راست فائبر کا کنکشن ملا،ان سے اس کی تعریفیں سن سن کر خوش ہو رہے ہیں کہ ان کے علاقے میں بھی جدید ٹیکنالوجی آگئی لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی ان کے علاقے کے زیادہ تر لوگوں کو اسی سو سالہ پرانی کاپرٹیکنالوجی کے ذریعے ہی فراہم کی جارہی ہے۔

Leave a comment