Published On: Thu, Oct 27th, 2011

انکل اسامہ کی وجہ سے مغربی دنیا مجھ سے نفرت کرتی ہے، گلوکارہ وفا بن لادن

Share This
Tags
شوبز ڈیسک
میں ہالی ووڈ کی سوپراسٹار بنناچاہتی ہوں، گلوکاری اور اداکاری میں شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ لوگ میری فنی صلاحیتوں کو نظر انداز کر کے میرے خاندان کو سامنے رکھتے ہیں۔ میرا اسامہ بن لادن سے کبھی کوئی ذاتی تعلق نہیں رہا۔ لیکن وہ میرے انکل تھے ۔ مغربی دنیا کے لوگ انکل کی وجہ سے مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔ میں اپنی مرضی سے جینا چاہتی ہوں۔ میں نے مغربی طرز زندگی کو اپنایا تو سعودی عرب میں مجھ پر تنقید کی گئی ۔ وہاں کے لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیوں کہ میں مغرب کی روایت کو اپنا رہی ہوں۔ میں شوبز میں نام کمانا چاہتی ہوں اس لئے مجھے ایسا بن کر دکھانا ہو گا۔ گائیکی میرا شوق ہے اس لئے میں نے گانے لکھنے بھی شروع کر دئیے ہیں۔ میں میڈونا اور جنیفر لوپز کی بہت بڑی پرستار ہوں اور ان جیسی بننا چاہتی ہوں ۔ میری خواہش ہے کہ جیسے آج دنیا ان کے فن کو سراہتی ہے ویسے ہی میرے گانوں اور اداکاری کو بھی پسند کرے۔ میں ایک بات لوگوں سے ہمیشہ کہتی ہوں۔ میں جو چاہتی ہوں ویسا ہی کررہی ہوں اور ایک گلوکارہ کے روپ میں دنیا میں شہرت پانا چاہتی ہوں۔ یہ باتیں اسامہ بن لادن کی بھتیجی وفا وفور کی ہیں ۔ جو امریکہ میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی شہرت حاصل کر رہی ہیں ۔ وہ گانے کا بھی شوق رکھتی ہیں۔وفا لاس اینجلس، کیلیفورنیا مین پیدا ہوئی اور اسامہ بن لادن کے بھائی سلیم بن لادن کی بیٹی ہے۔ وفا کی والدہ کا تعلق سوئٹزرلینڈ سے ہے۔ اس لئے وہ دہری شہریت رکھتی ہے۔ وفا نے اپنی ابتدائی زندگی لاس اینجلس میں گزاری اور پھر سعودی عرب چلی آئی۔ 1980ء میں والدین جینوا گئے تو وفا بھی ساتھ گئی اسی دوران والدین میں علیحدگی ہوگئی تو وفا نے والدہ کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا تاہم تعلیم کے لیے اسے پھر امریکہ جانا پڑا۔ جنیوا یونیورسٹی سے لاء میں گریجویشن کرنے کے بعد وہ نیویارک گئی اور کولمبیا لاء اسکول سے ماسٹرکیا۔ مادری زبان کے علاوہ اسے فرنچ، انگریزی اور فارسی پر عبور حاصل ہے۔ وہ ہالی ووڈ اسٹار بننے کی خواہش رکھتی ہے۔ وفا بن لادن موسیقی میں شہرت پانے کے لیے مختلف بینڈز کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ وفا بن لادن کو امید ہے کہ ایک دن وہ ہالی ووڈ کی پاپ اسٹار بن جائے گی۔


Displaying 3 Comments
Have Your Say
  1. dur fity mun.kuch apny uncle ke izzat aur gairt ka he haya kr lo kutea

  2. AYESHA says:

    ITNI BRI PRSONALITY KI BHTIJI HO US KI PARVI KRO OR US PY PROUD KRO KN KAMO KPECHEY LGE HO

  3. PICTURES says:

    drma gggggggggg nmmmmmmmmmmmmm fhhy

Leave a comment