Published On: Thu, May 28th, 2015

شعیب شیخ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

Share This
Tags
بول ٹی وی اور ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) شعیب شیخ کو جسمانی ریمانڈ پر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا گیا ہے۔سماعت کے دوران ایف آئی اے TTحکام نے عدالت سے ملزمان کے ریمانڈ کی درخواست کی، جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ، وقاص عتیق اور دیگر 5 ملزمان کو 7 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔اس سے قبل شعیب شیخ سمیت دبئی کی ایک کمپنی اور 6 دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اور سی ای او ایگزیکٹ شعیب شیخ سمیت 7 افراد اور دبئی کی کمپنی کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل سعید میمن کی جانب سے سرکار کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 7/2015 درج کی گئی۔مذکورہ ایف آئی آر پاکستان پینل کوڈ کے دو خصوصی قوانین الیکڑا نک ٹرانسیکشن آرڈیننس 2002 اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت درج کی گئی۔
ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں شعیب شیخ، ایگزیکٹ کی دبئی کمپنی میسرز/ ایگزیکٹ ایف زیڈ ایل ایل سی (FZLLC)،وقاص عاطف، زیشان انور، زیشان احمد، حارث صدیقی، فرحان کمال اور عمیر حامد شامل ہیں۔ان ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 420،468، 471، 472،473،474، 477(اے)، 109 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔جبکہ الیکڑا نک ٹرانسیکشن آرڈیننس 2002 کی دفعات 36 اور 37 کے ساتھ ساتھ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی دفعہ 3/4 بھی مقدمے میں شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق شعیب شیخ اور ان کی اہلیہ کے پاس ایگزیکٹ کا صرف ایک ، ایک فیصد شیئر ہے جبکہ دبئی کی کمپنی FZLLC کے پاس 599998 شیئرز ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق انھوں نے یہ معلومات سیکیورٹی ایکس چینج کمپنی آف پاکستان سے حاصل کی ہیں۔ایف آئی اے نے کمپنی کے اعلی عہدے داروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ اور ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات وغیرہ فراہم کریں۔

کراچی، رپورٹنگ ڈیسک

Leave a comment