Published On: Tue, Aug 4th, 2015

ملازمین کے نام پر بنک اکائونٹس کھلوانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

Share This
Tags
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملازمین کے نام پر بنک اکاونٹس کھلوانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی حکومت نے نان فائلرز تاجروں کے بے نام اکاونٹس منجمد کرنے کا قانونSigning a Check تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے انسداد بے نام ٹرانزیکشن اکاونٹس بل وزارت قانون کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ڈرائیوروں اورملازمین کے نام پربنک اکاونٹس کھلوانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے زیادہ تر تاجر، صنعتکار اور مالدار طبقہ ٹیکسوں سے بچنے کیلئے بے نام اکاونٹس میں رقم منتقل کرتا ہے جس سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ انسداد بے نام ٹرانزیکشن بل کے تحت بے نام بنک اکاونٹس رکھنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مجوزہ قانون کے تحت بے نام بنک اکاونٹس میں پکڑی جانیوالی تمام رقم ضبط کرلی جائے گی اس قانون کا اطلاق منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد اورکیش پر ہو گا۔ ایف بی آربنکوں میں جمع کرائی گئی۔ بھاری رقوم کی تفصیلات ہر ماہ طلب کرے گا تاہم والدین اور بیوی بچوں کے نام پر کھولے گئے اکاونٹس کو بے نامی نہیں کہا جائے گابے نام بنک اکاونٹس رکھنے والے افراد کوسخت سزائیں سنائی جائیں گی۔ ایف بی آر نے مجوزہ بل کو وزارت قانون سے منظوری کے بعد جلد پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد/فیکٹ رپورٹ

Leave a comment