Published On: Tue, Aug 4th, 2015

عمرا ن خا ن کی تنبیہ، حامد خان کا افتخارچوہدری کی پارٹی میں شمولیت کا امکا ن

Share This
Tags
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین اور حامد خان پر واضح کر دیا کہ جہانگیر ترین نے دھرنے کے دوران زندگی اور موت کی کشمکش میں پارٹی کا ساتھ دیا کسی کی صلاح و Hamid-Khanمشورہ کی ضرورت نہیں جو فیصلہ ہو گا خود کرونگا آئندہ جہانگیر ترین کے خلاف بیان بازی سے گریز کیا جائے۔ عمران خان کی جانب سے جہانگیر ترین کی حمایت پر حامد خان کا سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پارٹی کو جوائن کرنے کا امکان۔ تحریک انصاف کے کور کمیٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے کور کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین اور حامد خان کو واضح الفاظ میں جہانگیر ترین کی مخالفت اور انکے خلاف بیان بازی سے منع کر دیا ہے اور دونوں پی ٹی آئی رہنمائوں کو ہدایت کرتے ہوئے کیا ہے کہ دھرنے کے دنوں میں ساتھ کھڑے ہونے والے ساتھیوں کو دیکھا تھا اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں سب سے زیادہ قریب جہانگیر ترین کھڑے تھے جنہوں نے اس دھرنے میں تمام انتظامات سنبھالے اور پارٹی کی اہم میٹنگز بھی کیں۔ کس کو پارٹی میں رکھنا ہے اور کس کو نکالنا ہے بہتر فیصلہ کر سکتا ہوں کسی کی رائے کی ضرورت نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے عمران خان سے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب پارٹی الیکشن ہونگے تو خود بخود پارٹی سے مافیا گروپ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

لاہور/وسیم شیخ

Leave a comment