Published On: Fri, Jul 3rd, 2015

سندھ میں کالعدم تنظیموں کا نیا نیٹ ورک،حکومت خاموش تماشا ئی بن گئی

Share This
Tags

کائونٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا فیکٹ کے سامنے انکشاف
sindh

سندھ میں کالعدم تنظیموں نے اپنا نیا نیٹ ورک قائم کر لیا،محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی شروع کر دی۔ کائونٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے فیکٹ کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں نے صوبہ سندھ میں ایک نیا نیٹ ورک قائم کر لیا ہے ۔ یہ نیٹ ورک دہشتگرد آصف چھوٹو اور چاچا سندھی نے تیار کیا ہے ۔ ٹی ٹی پی کے آصف چھوٹو سمیت دیگر دہشت گردوں کی حالیہ تصاویر دنیا نیوز نے حاصل کر لیں۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق سندھ میں دہشتگردی کے واقعات میں چاچا سندھی گروپ ملوث ہے ۔ دہشتگردی کیلئے چاچا سندھی گروپ کو خلیل نامی دہشتگرد خود کش بمبار فراہم کرتا ہے جبکہ آصف چھوٹو کو وانا کا حاجی صاحب اور جھل مگسی کا مولوی خالد سپورٹ کرتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا کا مرکزی کردار القاعدہ کا طاہر عرف سائیں بھی آصف چھوٹو گروپ کا حصہ ہے ،طاہر عرف سائیں 2012 میں بھی گرفتار ہو چکا ہے ۔

کراچی: وسیم شیخ/فیکٹ انٹیلی جنس یونٹ

Leave a comment