Published On: Wed, Jul 22nd, 2015

انکوائری کمیشن کی رپورٹ آنے پر سیاست میں اہم تبدیلیوں کا امکان

Share This
Tags
pakistan-politics1 عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کی تحقیقات کرنیوالے انکوائری کمشن کی رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد ’’سیاسی افق‘‘ پر اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔ وزیراعظم نوازشریف جلد مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا اہم اجلاس بلا رہے ہیں جس میں ممکنہ فیصلے سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے تناظر میں فیصلے کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف فیصلے سے اپنے مطالب نکالنے کی حکمت عملی تیار کر رہی ہے اور 2015ء میں عام انتخابات کرانے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا تھنک ٹینک ‘ وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی کے بعد دوبارہ متحرک ہورہا ہے۔ تمام ارکان کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے۔ تھنک ٹینک‘ تحریک انصاف کی پالیسیوں کیخلاف سوشل میڈیا پر جارحانہ انداز میں مہم شروع کریگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت تحریک انصاف کے عوام کو دوبارہ سڑکوں پر لانے کے بارے میں مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ چودھری نثار علی خان کو ایک بار پھر تحریک انصاف کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے ممکنہ اتحاد کو غیر مؤثر بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف ہم خیال جماعتوں اور قائدین سے مشاورتی عمل کو آگے بڑھائیں گے اور انکو اعتماد میں لیکر جمہوری نظام کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

اسلام آباد/رپورٹ: نواز رضا

Leave a comment