Published On: Mon, Jun 15th, 2015

لیگی ایم پی اے چودھری شمشادکے قتل کا منصوبہ ساز خاندان سمیت دبئی فرار

Share This
Tags
حکومت پنجاب کی اپنے ہی رکن اسمبلی کے قتل کے ملزمان کو پکڑنے میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی چودھری شمشاد احمد خان، انکے صاحبزادے اور ساتھی کے قتل کا منصوبہ ساز خاندان Ch.-Shamshad-Ahmad-Khanسمیت دبئی فرار ہو گیا ہے۔پنجاب پولیس اور دیگر حکومتی ادارے انہیں گرفتار کرنے اور باہر جانے روکنے کیلئےکچھ نہیں کر سکے ۔پولیس حکام نے فیکٹ کو بتایا کہ قتل دہشتگردی کا واقعہ نہیں، اسکے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور اسے عملی جامہ پہنانے والوں کا سراغ لگا کر 95فیصد تک کیس حل کر لیا ہےتاہم اب انہیں پکڑنے میں مشکلات ہیں کہ ملزمان فرار ہو گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ یہ قتل ہم نے کیا ہے ۔ تاہم پولیس کی تفتیش کے بعد یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔

لاہور: فیکٹ رپورٹنگ ڈیسک

RANA-shamshad-and-his-son-shahbaz

Leave a comment