Published On: Thu, Apr 30th, 2015

ایئربلیو حادثہ، ورثاء خوار، شاہدخاقان عباسی نے تین نئے طیارے خرید لئے

Share This
Tags
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے تھوڑے ہی عرصے میں 3نئے طیارے خرید لیے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی ایئربلیو کمپنی کے مالک ہیں اور ان کی ایئرلائن کمپنی کے پاس پاکستان کے اندر abasiاور باہر جہاز اڑانے کے لائسنس بھی حاصل ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کی کمپنی کے ایئربلیو کا طیارہ 2010ء میں حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جس میں 147 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ شاہد خاقان عباسی کے طیارہ کی انشورنس تھی اور حادثہ کے نتیجہ میں ان کی کمپنی کو 35 ملین ڈالر ہرجانہ کے طور پر وصول ہوئے تھے جس کے نتیجہ میں شاہد خاقان نے ایک جہاز کے بدلے تین جہاز خرید لیے ہیں جبکہ جہاز حادثہ میں لقمہ اجل بننے والے مسافر کو ابھی تک معاوضہ نہیں دیا گیا ہے اور یہ مقدمہ عدالتوں میں زیرسماعت ہے۔
لاہور/رپورٹنگ ڈیسک
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. alyia says:

    very sad and shame for shahid khawaqan abbasi and also shame for elected prime minister of pakistan mr, mian muhammad nawaz sharif
    aliya queeta

Leave a comment