Published On: Wed, Aug 27th, 2014

سیٹ اپ کو خطرہ ہوا توافتخار چوہدری ،نواز شریف کیلئے لانگ مارچ کرینگے

Share This
Tags
طفیل احمد
بظاہر یہ خبر ابھی اتنی اہم نہیں لیکن اس کا بات کا فیصلہ ہو چکا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی انتشار کے باعث جمہوری سیٹ اپ کو کوئی خطرہ درپیش ہوا تو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نواز شریف کی حمایت میں کھل کر سامنے آئیں گے اور وکلا ء کی مدد سے نواز شریف کی حق میں اور عمران خان کے خلاف لانگ مارچ کریں گے۔ اس لانگ مارچ کے خدوخال تو ابھی واضح نہیں لیکن باخبر ذرائع نے ’’ فیکٹ‘‘ کو بتایا کہ اس بات کا فیصلہ لیگی قیادت کے اجلاس میں ہو چکا ہے کہ عمران خان کو ’’ کاؤنٹر ‘‘ کرنے کے لئے افتخار چوہدری کو میدان میں اتارا جائے۔افتخار چوہدری کے اس طرح سامنے آنے کی وجہ یہ ہے کہ سابق چیف جسٹس عنقریب سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے ہیں اوردرحقیقت وہ اپنے آپ کو پاکستان کی مقبول ترین شخصیت سمجھتے ہیں ۔ابھی اس سلسلے میں وہ صلاح مشورے کر رہے ہیں کہ انہیں الگ سے سیاسی جماعت تشکیل دینی چاہیے یا نواز شریف کا ساتھ دینا چاہیے۔یہ بات واضح ہے کہ اگر افتخار چوہدری نے نواز شریف کی حمایت میں لانگ مارچ کیا تو ان کی طرف سے اپنی جماعت تشکیل دینے کے امکانات معدوم ہو جائیں گے ۔Iftikhar-ch
نواز لیگ کی طرف سے افتخار چوہدری کو میدان میں اتارنے کے منصوبے کے پیچھے وہ خدشات ہیں کہ فوج میں نواز حکومت کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور ممکنہ طور پر فوج کے بعض عناصرعمران خان یا ڈاکٹر طاہر القادری کی مدد کر سکتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سابق صدرپرویز مشرف کوبیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے اورمقدمات میں الجھائے رکھنے پرمقتدرہ حلقے نوازشریف حکومت سے دورہوتے جارہے ہیں اورملک کی غیریقینی موجودہ سیاسی صورتحال سے الگ تھلگ بھی دکھائی دے رہے ہیں اورمحسوس کیا جارہاہے کہ رواں ماہ میں ملک میں ممکنہ تبدیلی متوقع ہے۔ان حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت سابق صدرپرویزمشرف سے خاموش انتقام لینے کی پالیسی پرعمل پیراہے، پرویزمشرف کوپاکستان سے جانے کی اجازت نہ دینے پر حکومت سے بعض اعلی حلقے شدیدناراضی کااظہارکررہے ہیں۔
مبصرین نے مزیدبتایاکہ عوام نے پیپلزپارٹی کوآزمایاجوعوامی مسائل حل نہیں کرسکی اوراب ن لیگ کی بھی ڈیڑھ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے آگئی جس میں عوام مایوس نظر آتے ہیں۔بعض مبصرین کاخیال ہے کہ پاکستان میں جتنے چاہیں انتخابات کروالیں یہی لوگ ہربارمنتخب ہوکرآجاتے ہیں۔ پاکستان کواس وقت اچھے خاصے عرصے کے لئے ایسے عبوری سیٹ اپ کی ضرورت ہے جسے فوج کی بھرپورحمایت حاصل ہو۔

Leave a comment