Published On: Sat, Dec 24th, 2011

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، ماہانہ کروڑوں کی کرپشن، ذمہ دارخاموش

Share This
Tags
کراچی/رپورٹ/نیاز علی
محکمہ ڈاک کے اعلیٰ حکام کی سرپرستی میں اندرون سندھ بے نظیر انکم سپورٹ پورگرام میں ماہانہ کروڑوں روپے کی کرپشن اور اندرون سندھ ڈاکیوں کی جانب سے مستحق خواتین سے ہر ماہ 1000 مالیت کے 8لاکھ سے زائد منی آرڈر کی رقم کی ادائیگی کے لئے 200 روپے تک رشوت وصول کئے جانے کا انکشاف ہواہے۔ باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تمام پوسٹ مین تقسیم کئے گئے ہر منی آرڈر پر 100 روپے محکمہ ڈاک حیدرآباد کے پوسٹ ماسٹر جنرل شمس الدین زونر اور دیگر اعلیٰ حکام کو دے رہے ہیں۔ تمام معاملات سے محکمہ ڈاک سندھ بلوچستان کے پوسٹ ماسٹر جنرل آغا انور گل بھی آگاہ ہیں۔ تاہم انہوں نے اس پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ سکھر، بدین ، میرپور خاص اور دیگر اضلاع میں محکمہ ڈاک کے بعض اعلیٰ افسران ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن فرزانہ راجہ ، وفاقی سیکرٹری پوسٹل سروس اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ ڈاک راجہ اکرام الحق اور دیگر اعلیٰ حکام کو صورت حال سے تحریری طور پر آگاہ کیا جاچکاہے۔ جب کہ متعدد مستحق خواتین بھی نے بھی حکام کو اپنی شکایات بھجوائی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش وسیلاب سے متاثرہ کئی اضلاع میں مستحق افراد کی عدم موجودگی کے باعث10 کروڑ مالیت کے ایک لاکھ سے زائد منی آرڈرز واپس اسلام آباد بھیج دئیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تقسیم نہ ہوسکنے والے منی آرڈرز جلد ہی مستحق خواتین میں تقسیم کئے جائیں گے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو ہر ماہ 1000روپے کے حساب سے 2 یا3 ماہ کی رقم یکمشت بھجوائی جاتی ہے۔ تاہم پوسٹ مینز کئی ماہ سے مستحق خواتین سے فی منی آرڈر200 روپے وصول کررہے ہیں۔ آل سندھ پوسٹ ماسٹر اینڈ پوسٹ مینز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یعقوب نے کہا کہ یہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ہرقسط کی تقسیم پر کرپٹ افسران مستحق خواتین سے باقاعدگی سے رشوت وصول کررہے ہیں اور یہ تمام کام محکمہ ڈاک حیدرآباد کے پوسٹ ماسٹر جنرل شمس الدین زونر کی سرپرستی میں جاری ہے ۔ اعلیٰ حکام کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث افسران کو فورا برطرف کرکے ان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرائیں۔ پوسٹ ماسٹرجنرل سندھ وبلوچستان آغاانور گل نے گفتگو سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد ہے اس لئے وہ اس ایشو پر کوئی بات نہیں کرسکتے۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. Great conquer! I have to trainee concurrently while you change your website, the way could possibly my partner and i sign up for any website site? The actual bill made it simpler for us a suitable offer. I were being a small amount familiar with this your own sent out furnished brilliant obvious thought

Leave a comment