Published On: Mon, Dec 26th, 2011

جسٹس بھگوان داس کے ڈبل مزے، رہائش کے باوجود ہاؤس رینٹ وصول

Share This
Tags
اسلام آباد/سٹاف رپورٹ
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے موجودہ چیئرمین جسٹس(ر) رانا بھگوان داس اگر چہ ججز کالونی میں رہائش پذیر ہیں لیکن گزشتہ 23ماہ سے ایف بی ایس سی سے ماہانہ68,000روپے بطور ہاؤس رینٹ رصول کر رہے ہیں۔ مصدقہ ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق رانا بھگوان داس اکتوبر 2011ء کے پے سلپ کے مطابق423,414,روپے بطور بنیادی تنخواہ 196.219روپے بطور جوڈیشل الاؤنس اور68,000روپے ہاؤس رینٹ وصول کر رہے ہیں۔ وہ کمیشن سے گزشتہ 23ماہ میں ہاؤس رینٹ کی مد میں اب تک1564,000روپے وصول کرچکے ہیں۔ وہ ججز کالونی میں بنگلہ نمبر11کو رہائش گاہ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں جب ان سے ان کے موبائل فون پر بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ آپ میرے دفتر آجائیں میں قانون بتادوں گا لیکن جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ قانون میں اس بات کی اجازت ہے تو انہوں نے فون بند کردیا۔
Displaying 2 Comments
Have Your Say
  1. Imran says:

    پلیز کچھ لوگوں کو تو بخش دیں

Leave a comment