رحمن ملک،فضل الرحمن سمیت10 شخصیات پرحملے کا منصوبہ بے نقاب
لاہور /رپورٹنگ ڈیسک
انٹیلی جنس اداروں نے دس اہم شخصیات پر قاتلانہ حملے کے منصوبے کا پتہ چلایاہے۔ اس حوالے سے آئی جی پولیس پنجاب نے انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس ملنے کے بعد پولیس کے ضلعی سربراہوں کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر الیاس اور13جنگجو گروپس نے 10اہم شخصیات اور وفاقی وزیر داخلہ پر حملے کا منصوبہ بنایا ہے۔ رحمان ملک اور آئی جی خیبر پی کے فیاض طورو، آئی جی ایف سی پشاور ناصر زیب ، ایم این ے امیر مقام ، وزیر اطلاعات خیبر پی کے میاں افتخار حسین ،اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی ، مولانا فضل الرحمن اور آفتاب شیر پاؤ کی زندگیوں کوخطرہ ہے۔ ایس پی سی آئی اے کراچی اسلم خا ن کی جان کو بھی دہشت گردوں سے خطرہ ہے۔ فضل الرحمن پر قا تلانہ حملہ پارٹی اجلاس کے دوران کیا جاسکتا ہے۔ ان حملوں کا محرک کمانڈر الیاس درہ آدم خیل کا جنگجو کمانڈر ہے جسے 13جنگجو گروپوں کی حمایت حاصل ہے۔ ان رپورٹس کے بعد ہٹ لسٹ میں شامل دس اہم شخصیات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Khuda kray kay group apnay kam main kamyab ho jaiy hum sab Pakistani logon ke duian in kay sath hian in ko mar kar yia Jahad hia Allaha in ko geiab say maddaad farmay hum sab Pakistani ke last umeed PAK ARMY