Published On: Tue, Jun 21st, 2011

پاکستان کا اسامہ کی بیوہ امل بن لادن کو یمن کے حوالے کرنے کا معاہدہ

Share This
Tags
سٹاف رپورٹ
پاکستانی حکومت کے مابین اسامہ کی بیوہ امل کی واپسی کا معاملہ طے پا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں اسامہ کی بیوہ اپنے 5 بچوں کے ساتھ یمن روانہ ہوجائے گی۔یادرہے کہ اسامہ بن لادن کی بیوہ امل احمد السادہ ،اسامہ بن لادن کی موت کے بعد سے پاکستانی حکام کی تحویل میں ہے۔امل احمد کے بھائی اور اسامہ بن لادن کے سالے بھائی زکریا السادہ نے بتایا کہ اس ضمن میں تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور آئندہ چند روز میں امل اپنے 5 بچوں کے ساتھ واپس آجائیں گی۔زکریا السادہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں یمن کے سفیر عبدہ علی عبد الرحمن نے امل سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے بتایا کہ امل اور ان کے بچوں کی صحت بالکل ٹھیک ہی،زکریا کہ کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ امل سے ان کا ٹیلی فونک رابطہ کرادیں جس کا ہمیں پاکستانی حکام نے یقین دلایا کہ وہ ٹیلی فونک رابطہ کرادیں گے۔ایک سوال کے جواب میں زکریا کا کہنا ہے کہ ہم نے اسامہ کی تمام بیواؤں کیلئے ایک ساتھ یمن میں رہنے کا مطالبہ کیا ہے ،لیکن یمن کی وزارت خارجہ نے صرف امل کیلئے بات کی ہے کیونکہ امل یمنی نڑاد ہے جب کہ باقی 2 بیویاں سعودی شہری ہیں۔ زکریا کے مطابق انہیں اس بات کا علم ہے کہ اسامہ تمام بیویاں ایک ساتھ ایک ہی خاندان کی طرح رہنا چاہتی ہیں۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say

Leave a comment