این آئی سی ایل سکینڈل:پیپلز پارٹی کا وفاقی وزیر 22 کروڑ ڈکار گیا
ایف آئی اے کی طرف سے این آئی سی ایل کیس کی تحقیقات میں ایک اہم وفاقی وزیر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس انکشاف کے بعد مذکور وفاقی وزیر تک تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ ٹھوس ثبوت حاصل کرنے کے بعد اس وفاقی وزیر کو باقاعدہ شامل تفتیش کیے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر پروگرام نے این آئی سی ایل میں مبینہ طور پر 22 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔ آیف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے پی پی کے اس وزیر کے نام کا انکشاف سکینڈل کے ایک ملزم نے دوران تفتیش کیا۔ اس وزیر نے زمین کے سودے میں 20 کروڑ کی رقم دبئی میں وصول کی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کراچی اس با اثر سیاستدان کے این آئی سی ایل سکینڈل میں ملوث ہونے کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھوس ثبوت ملتے ہیں وزیر پر ہاتھ ڈال لیا جائے گا۔ ایف آئی اے ابھی تک بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن امین قاسم دادا کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے جس نے ڈیل کروانے کا کام کیا تھا۔ وہ گزشتہ دسمبر میں ملک سے فرار ہو گیا تھا سپریم کورٹ نے اسے بلاتاخیر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔تاہم ابھی تک اس کی گرفتاری میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔