Published On: Fri, Apr 22nd, 2011

کابینہ میں 7 سے 10 نئے وزیر شامل کئے جانے کا امکان

Share This
Tags
وفاقی کابینہ کی تشکیل کے دوسرے مرحلہ میں وزراء شامل کرنے کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ماہ کابینہ کے دوسرے مرحلہ میں 7 سے 10 نئے وزیر شامل کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سردار آصف احمد علی، صغریٰ امام، جمشید دستی، راجہ پرویز اشرف کے ناموں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ حکومت ایم کیو ایم کے وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے کیلئے مذاکرات کر رہی ہے اور ایم کیو ایم کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو پٹرولیم، ہاؤسنگ اور تعمیرات پورٹس اینڈ شیپنگ کی وزارتوں کی پیشکش کی گئی ہے اور ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ میں واپسی کو سندھ میں داخلہ اور بلدیات کی وزارتوں سے مشروط کر دیا ہے۔ وزیر بلدیات آغا سراج درانی اہم وزارت ایم کیو ایم کے حوالے کرنے کو تیار نہیں۔ بلدیاتی نظام پر پی پی پی اور ایم کیو ایم کے اختلافات برقرار ہیں، پی پی پی جنرل ضیاء کے نظام ایم کیو ایم جنرل مشرف کے نظام کے حق میں ہے۔یہ وہ نکتہ ہے جسے سامنے رکھتے ہوئے سیاسی مبصرین کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ شائد ایم کیو ایم حکومت میں شامل نہ ہو۔ اگر ایسا ہوا تو یہ ان حکومتہ کوششوں کے لئے دھچکا ثابت ہو گا جو وہ ایک طویل عرصے سے ایم کیو ایم کو منانے اور اور حکومت میں واپس لانے کے لئے کر رہی ہے۔

Leave a comment