Published On: Wed, Aug 27th, 2014

نیوٹن کے وہ قوانین جو نیوٹن کسی وجہ سے لکھنا بھول گیا

Share This
Tags
۔ انتظاری قطاروں کا قانون :
اگر کسی جگہ ایک سے زیادہ انتظاری قطاریں ہونے کی صورت میں آپ ایک قطار چھوڑکر دوسری میں جا کر کھڑے ہوں تو پہلے والی قطار تیزی سے چلنا شروع ہوجاتی ہے۔
2۔ مکینکی قانون :
کوئی مشین مرمت کرتے ہوئے جب آپکے ہاتھ تیل یا گریس سے بھر جائیں تو آپکی ناک پر کھجلی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
3۔ ٹیلیفون کا قانون :
جب کبھی بھی رانگ نمبر ڈائل ملتا ہے تو کبھی مصروف نہیں ملتا۔
4۔ ورکشاپ کا قانون :
اگر آپ نے ایک سے زیادہ چیزیں ہاتھ میں اٹھا رکھی ہیں تو ہمیشہ قیمتی اور نازک چیز زمین پر پہلے گرے گی۔
5۔ دفتری قانون :
اگر آپ دفتر دیر سے پہنچنے پر اپنے باس کو’’ ٹائر پنکچر ‘‘ ہوجانے کا بہانہ بنا کر مطمئن کریں تو اگلے دو سے تین دن کے اندر لازمی ٹائر پنکچر ہوتا ہے
6۔ باتھ روم کا قانون :
جب آپ ٹائلٹ میں ہوں یا نہانے کے دوران صابن لگا چکے ہوں تو بیٹھک میں ٹیلیفون بجنا شروع ہوجاتا ہے۔
7۔ خفیہ ملاقاتی قانون :
جب آپ کسی خفیہ ملاقات میں ہیں تو کہیں نہ کہیں، کوئی نہ کوئی جاننے والا ضرور آپکو دیکھ لیتا ہے۔
8۔ سینما قانون :
راہداری سے دور نشستوں کی بکنگ والے افراد ہمیشہ دیر سے ہال میں پہنچتے ہیں اور پھر راہداری سے قریب بیٹھے افراد کی ٹانگوں کو مسلتے ہوئے اپنی نشست پر پہنچتے ہیں
9۔ کافی/چائے کا قانون :
دوران کام اگر آپکا دل گرم گرم چائے یا کافی کو چاہ رہا ہے اور گرم گرم کافی /چائے آپکی ٹیبل پرپڑی ہو تو آپکا باس عین اسی وقت آپکو بلائے گا یا ٹیلفون کرے گا تاوقتیکہ کافی / چائے ٹھنڈی ہوجائے۔
10۔ امتحانی قانون :
دیانتداری اور محنت سے حل کیے گئے سوال کے نمبر ہمیشہ نقل شدہ جواب سے کم آتے ہیں۔

Leave a comment