شکیل آفریدی کوساہیوال جیل میں رکھنے کی منظوری
ساہیوال میں کروڑوں روپے سے تیار ہونیوالی ہائی سکیورٹی جیل میں طالبان ، القاعدہ ، کالعدم تنظیموں سمیت دیگر ہائی پروفائل قیدیوں کو منتقل کرنے کی وزارت داخلہ نے منظوری دے دی ۔ عید الفطر کے بعد طالبان ، القاعدہ ، کالعدم تنظیموں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث287 قیدیوں کو بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ہائی سکیورٹی جیل میں منتقل کیا جائے گا ، ڈاکٹر شکیل آفریدی کو بھی منتقل کیا جائے گا ، پہلے مرحلہ میں ان قیدیوں کو شفٹ کیا جا رہا ہے جن کا کسی بھی دہشت گردی کی عدالت میں کوئی مقدمہ نہیں چل رہا ، جیل میں35سو سے 4 ہزار قیدی رکھنے کی گنجائش ہے ، ملک کے دیگر صوبوں سے دہشت گردوں کو اس جیل میں رکھنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔
لاہور: فیکٹ رپورٹ