Published On: Wed, Jun 10th, 2015

پی آئی اے بھرتیاں،نوازشریف کیخلاف کیس بند

Share This
Tags
nawaz نیب نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس بند کردیا ہے۔
چیئرمین نیب نے پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے قومی احتساب بیورو میں دائر کیس میں وزیرِاعظم نواز شریف کے خلاف تحقیقات روک کر کیس داخل دفتر کردیا ہے۔کیس بند کرنے کا حکم سات جنوری کو ایگزیکٹو کورٹ میٹنگ میں چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری نے دیا۔
پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس نواز شریف کیخلاف سن دو ہزار سے نیب سندھ میں زیرِ التوا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا کہ نوازشریف نے برسراقتدار آنے کے بعد نیب میں اپنے خلاف کرپشن کے 143 کیسز ختم کرادیئے ہیں۔جس کے بعد قومی احتساب بیورو کا کہنا تھا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو کسی بھی قسم کے دباؤ  کے بغیر شفاف طریقے سے مقدمات کی تحقیقات کرتا ہے،وزیراعظم نوازشریف اوران کے اہل خانہ کے خلاف کوئی مقدمہ بند نہیں کیا گیا جب کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں۔

رپورٹ: اسد کھرل

Leave a comment