Published On: Sun, May 3rd, 2015

شریف برادران کیخلاف اتفاق فاؤنڈریزریفرنس ختم

Share This
Tags
عدالت عالیہ نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف سمیت اہل خانہ کے دیگر افراد کیخلاف دائر اتفاق فاؤنڈریز ریفرنس کو سیاسی انتقام کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیبsharif brothers نے جس تیزی اور عجلت میں یہ ریفرنس تیار کیا تھا اس کے پیچھے سیاسی مخاصمت دکھائی دیتی ہے۔ عدالت نے اس ریفرنس میں کارروائی ختم کرتے ہوئے باقاعدہ تحریری طور پر اپنے فیصلے سے ٹرائل کورٹ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ اب احتساب عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج سہیل ناصر چھ مئی کو رسمی کارروائی کرتے ہوئے باقاعدہ اس کا اعلان کر دیں گے، نیب نے 2000میں اتفاق فاؤنڈریز کے نام پر نیشنل بینک سے بھاری قرضہ لیکر واپس نہ کرنے سمیت شریف فیملی کیخلاف کرپشن کے تین ریفرنس تیار کئے تھے بعدازاں پرویز مشرف سے ڈیل کے بعد شریف برادران سعودی عرب چلے گئے اور ریفرنس داخل دفتر ہوگئے 2008میں میاں برادران کے بعض افراد کے وطن واپس آنے کے بعد نیب نے راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ان ریفرنس کو دوبارہ کھولنے کی درخواست دے دی تو اس وقت کے جج وامق جاوید نے نیب کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ملزم کے وطن واپس آنے پر ٹرائل شروع نہیں ہوسکتے جب تمام ملزم واپس آجائیں تو نیب درخواست دے۔
لاہور/نیوز ڈیسک

Leave a comment