Published On: Sat, Oct 22nd, 2011

زرداری کو دھمکی آمیز خط بھیجنے پر مدرسے کے تین ا ساتذہ گرفتار

Share This
Tags
لاہور/رنیوز ڈیسک
صدر آصف زرداری کو دھمکی آمیز خط بھیجنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان نے مدرسہ عربیہ خالد بن ولید کے لیٹر ہیڈ پر خط لکھا۔ دو ملزمان سرکاری ملازم بھی ہیں، باخبر ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ پولیس نے صدر آصف علی زرداری کو دھمکی آمیز خط بھیجنے کے الزام میں 3 افراد مولانا عبدالقدیر ڈیپر، عبدالوہاب بروہی اور عزیز احمد بھٹی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 111/ 2011 زیر دفعہ 124 پی پی سی۔ 501 کے تحت درج کرلی، پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ ملزمان نے نوا بشاہ ایئر پورٹ روڈ پر واقع مدرسہ عربیہ خالد بن ولید کے لیٹر پیڈ پر دھمکی آمیز خط بھیجا تھا جو بعد ازاں ایوان صدر سے تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی حیدرآباد کے ذریعے نواب شاہ پولیس کو ملا اور پولیس نے تفتیش کے بعد مذکورہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دو ملزمان مولانا عبدالقدیر ڈیپر اور عبدالوہاب بروہی اسکول ٹیچر ہیں جبکہ تیسرا ملزم عزیز احمد بھٹی چھاپہ خانے پر کام کرتا ہے ، اس سلسلے میں ایس ایچ او ایئر پورٹ تھانہ اشرف میمن نے بتایا کہ خط 20 مئی کو لکھا گیا تھا ، پولیس نے تفتیش کے بعد ملزمان کو جیل بھیج دیا جبکہ ملزمان اور خط پر لکھی تحریر کی تصدیق کیلئے ماہرین سے بھی مدد لی جارہی ہے۔
Displaying 2 Comments
Have Your Say
  1. Amna Ahmad 'BANNU' says:

    Herani ki bat he k madrase k ustado ne Asif zardari jaise ‘kamine, Chor, pakistan ke dushman, Benazir ke katel aur awam ke Haq chinne wale ko ‘KHAT’ likhne ki zahmat kio ki…..

  2. Amna Ahmad 'BANNU' says:

    Herani ki bat he k madrase k ustado ne Asif zardari jaise ‘kamine, Chor, pakistan ke dushman, Benazir ke katel aur awam ke Haq chinne wale ko ‘Letter’ likhne ki zahmat kio ki…..

Leave a comment