ایک ،سنیٹر، ایم این اے اور وزیر بھارتی ایجنٹ ہیں،انٹیلی جنس رپورٹ
لاہور/ رپورٹنگ ڈیسک
پاکستان کے 3اہم سیاستدانوں کا بھارتی خفیہ ادارے ’’ را ‘‘ اور ایران سے تعلق ہے۔ یہ سیاستدان اپنے غیر ملکی آقاؤں کی منشا کے مطابق کراچی کے حالیہ فسادات میں بھی ملوث ہیں۔ انٹیلی جنس اداروں کے انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک سنیٹر ایک رکن قومی اسمبلی اور حکومت سے وابستہ ایک سابق وفاقی وزیر پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ وزارت داخلہ کی مداخلت کے بعد ان بااثر شخصیات کے خلاف تحقیقات معطل کر دی گئیں جبکہ حکومت نے بھی ایسی رپورٹوں پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مہران بیس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد خفیہ اداروں نے بڑی گہری تحقیقات کی جس کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ایک سنیٹر کا ایرانی خفیہ ادارے سے تعلق ہے اور وہ کراچی میں فرقہ ورانہ فسادات میں بھی ملوث ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک رکن قومی اسمبلی اور ایک سابق وفاقی وزیرکاتعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ سے وابستہ ہے۔ انٹیلی جنس داروں کے پاس اسکے بھارتی شہریوں سے ملاقاتوں کا ریکارڈ موجود ہے ۔ ان میں سے کچھ ملاقاتیں دبئی میں ہوئیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق وفاقی وزیرنے اپنی وزارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی افسران سے تعلقات پیدا کر لئے۔ یہ شخصیات کراچی میں اپنے دہشت گرد گروپ چلا رہی ہیں اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔
bhai story to achi hi but hawa main ter lag rahe hi kyu k is main party ya person ka nam nai likha gya hi jo k bohat zarori hi apko fact ki policy ki care karna chaye ye hamesha nam or mukamal story likhta hi ok
yaar . kashif sahab app bilkul theek frma rahay hain . jab tak kisi ka nam nahi loo gey to kia fieda . isi chakar may hamra pak watan ajj mushkal halat si guzar raha hi { inshallah we will regain our control to all these issue .
Samny ke bat hai .shaid ap nhe janty kai ajml pahari jo mqm ka dhsht grd hai .us nai apny byan mai aytraf kia hai .kai mqm kai 2 rhnuma hydr abas rizvi or anvr shamim or babr gori kai khny pr vo logo ko ktl krta raha .12 mey ko jb karachi ke masom avam ka ktly aam ho .us vkt babr gori shippin and port ka vavaki vzir tha .use kai khny pr karachi kai ahm rasto ko contaner rkh kr bnd kia gia .or logo ko ktl kia gia .
1 tau “FAISAL RAZA ABDI” haey jau kay Shia Sunni jagharay kay liya Iran say paisay laiy raha tha. Baki naam kuch janay pehchanay siyasatdanoo ki taraf jatay haey.