اے آر وائی کے کاشف عباسی اوردنیا ٹی وی کی مہربخاری کی منگنی ہوگئی
دانیال دانش
معروف ٹی وی اینکر کاشف عباسی اور مہر بخاری کی منگنی ہو گئی ہے ،تاہم دونوں جانب سے باضابطہ اعلان تونہیں کیا گیا مگر اسلام آباد میں یہ خبر گرم ہے کہ کاشف عباسی اور مہربخاری کی منگنی گزشتہ ہفتے ہوئی ہے ۔ منگنی کی اس تقریب میں دونوں خاندانوں کے اہم افراد نے شرکت کی۔منگنی کی رسم ستائیس مئی بروز جمعتہ المبارک کو ادا کی گئی۔تاہم ابھی شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
کاشف عباسی نے اپنے کیرئیر کا آغاز اے آر وائی سے کیا جہاں پر انہوں نے کرنٹ افیئرز کے موضوعات پر متعدد ٹی وی پروگرامز کی میزبانی کی۔آج کل وہ ’’ آف دی ریکارڈ‘‘ نامی پروگرام کے میزبان ہیں۔انہوں نے عدلیہ کی آزادی کی تحریک کے دوران مشرف دورکی لاقانونیت کیخلاف بہترین پروگرامات پیش کئے ،جس پر اس وقت کی حکومت نے آئے آر وائی کی نشریات پاکستان میں بند کر دی گئیں۔کچھ عرصہ بعد ٹی وی چینلز کی نشریات تو دوبارہ آن ائیر ہوگئیں تاہم کاشف عباسی کا پروگرام طویل عرصے تک حکومتی دباؤ کے باعث آن ائیر نہ ہوسکا۔
مہر بخاری نے نجی ٹی وی’’ سماء ‘‘کے مختلف پروگرامات میں میزبانی سے اپنے کیرئیرکا آغاز کیا۔جہاں پر مارننگ شوز سے لے کر متعددپروگرامات پیش کئے۔سماء پر ان کا آخری پروگرام’’ نیوز بیٹ ‘‘تھا جس کے بعد انہوں نے دنیانیوز جوائن کر لیا۔جہاں پر وہ آج کل ’’کراس فائر ‘‘ کے نام سے پیش کئے جانے والے پروگرام کی میزبانی کر رہی ہیں جو سیاسی اور عوامی حلقوں میں خاصا مقبول ہے ۔ اس خبر کی تصدیق کے لئے مہر بخاری اور کاشف عباسی کے موبائل فونز پر رابطہ کیا گیا تاہم ان کے موبائل آف تھے۔
congratz to both of you
dono ko Mubarak ho. allah jori salamat rakaha.
Ali Peshawar
Congragulation both of you……. Kashif is my favriot anker….
Congratulation
tamam anchor pakao hain….
مبارک ہو کاشف صاحب اور مہر بخاری صاحبہ
Vah
dono anchors ko mubarak ho