Published On: Tue, Jun 30th, 2015

ڈاکٹر طاہرا لقادری سے ایک کارکن کے چند سوالات

Share This
Tags
محترم قائدِانقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری صاحب مدظلہ العالی
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اللہ پاک آپ کہ صحت وسلامتی کے ساتھ عمر خضر عطافرمائے اور آپ کے ہاتھوں مصطفوی انقلاب اس دھرتی کا مقدر کردے۔میں عرصہ 22 سال سے تحریک منہاج القرآن کا رفیق اور آپ کا کارکن ہوں۔اس طویل رفاقت میں تحریک کے ہر مرحلہ انقلاب میں پوری لگن،جذبے اور استقامت کے ساتھ شامل رہا۔پہلا لانگ مارچ اور دھرنا جنوری 2013 ء اور اگست 2014 ء کے لانگ مارچ اور دھرنے میں از اول تا آخر پوری فیملی کے ساتھ شامل رہا۔اس امید کے ساتھ کہ آپ کی قیادت میں مصطفوی انقلاب اس دھرتی کا مقدر بنے گا۔مگر بدقسمتی سے ہم اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے لیکن جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔میں نے کئی بار اپنی گذارشات اور خدشات آپ کی خدمت تک پہنچانے کی سنجیدہ کوششیں کیں مگر وہ کوششیں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکیں جس کی وجہ آپ کی جانب سے مقرر کردہ وہ قائدین ہیں جو گذشتہ 15,20 سال سے اہم اور اعلیٰ تحریکی عہدوں پر براجمان ہوکر تحریک کے سیاہ وسفید کے مالک بنے بیٹھے ہیں۔یہی وہ قائدین ہیں جو قائد اور کارکن کے درمیان دیوارچین کی طرح بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے فیلڈ کے اصل حقائق اور کارکنوں کے جذبات آپ تک نہیں پہنچ پاتے۔لہذا مجبور ہوکر پاکستان کے آزاد میڈیاکا سہارا لینا پڑا ہے تاکہ یہ چند سوالات جو ایک سچے کارکن کے دل کی آواز ہے آپ تک پہنچ سکیں اور آپ اپنے ارد گرد موجود چند خوشامدی رہنماؤں سے ہٹ کر عام کارکن کی آواز بھی سن سکیں۔
حضور قائد محترم!
دنیا کی تاریخ کے طویل ترین دھرنے کی ناکامی کے بعد جب 27 اکتوبر 2014 ء کو آپ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں تشریف لائے تو آپ کو کارکنان کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس پر آپ نے اپنی مصروفیات کینسل کرکے کارکنوں کی بات سننے پر آمادگی ظاہر کی۔پھر جب آپ نے کارکنوں کو کہا کہ اپنے سوال لکھ کر اپنے مرکزی قائدین کو جمع کروا دیں جن کے جوابات میں خود دوں گا توآپ نے دیکھا کہ پورا ہال اس بات پر متفق تھا کہ یہی سارے قائدین دھرنے میں ناکامی کی بڑی وجہ ہیں،ہمیں ان پر کوئی اعتماد نہیں ہے لہذا ہم اپنے سوالات ان کے ہاتھوں میں نہیں دینا چاہتے۔اس شدید ردعمل کودیکھتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ آپ خود اپنے نمائندے بنا کر سوالات جمع کریں جن کے جوابات میں دوں گا۔اس پر کارکنان خواتین و حضرات وہ سوالات آپ تک پہنچانے پر رضامند ہوئے۔آپ نے اس اجلاس میں چند سوالات کے جوابات عنائت فرما ئے اور ساتھ ہی یہ بتایا کہ میں باقی سوالات کے جوابات 2 نومبر2014 ء کو منہاج ٹی وی پر بذریعہ ویڈیو لنک دوں گا۔ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ مرکزی قائدین کے بارے میں آپ کے تحفظات میں اچھی طرح جانتا ہوں لہذا ایسا کوئی لیڈر مرکز پر نہیں رہے گا جسے کارکن نہ پسند کریں،اس کیلئے جنوری 2015 ء میں میلاد کانفرنس کے بعد انتخابات کروائے جائیں گے جس میں آپ اپنی مرضی کے قائدین کا انتخاب عمل میں لاسکیں گے۔2 نومبر2014ء کو آپ نے اپنے طویل ترین خطاب میں کارکنان کے تمام سوالات کے جوابات مرحمت فرمائے جس سے کارکنان کی تسلی ہوئی اور آپ نے اعلان فرمایا کہ اب ہر کارکن ووٹ کے زریعے اپنے مرکزی قائدین کو منتخب کرسکے گا۔اس پر کارکنان نے انتخابات کی تیاری شروع کردی مگر 2 بار الیکشن کی تاریخ تبدیل کرکے تیسری بار محض نامزدگیوں کو بنیاد بنا کر موجودہ قائدین کو ہی برقرار رکھنے کا اعلان فرما دیا اور ساتھ ہی یہ اعلان بھی فرمایا کہ جو شخص اس فیصلے سے اختلات کرے گا وہ کسی اور تحریک کو جوائن کرلے جس پر دل برداشتہ ہوکر بہت سے ایسے کارکنان نے تحریک کو خیر آباد کہہ دیا جن کی سالہا سال کی قربانیاں اس مشن کیلئے مثال تھیں۔7 اپریل 2015 ء کے آپ کے خطاب کے بعد کارکنان کے زہن میں بہت سے سوالات اٹھتے ہیں جن کے جوابات دینا آپ کا فرض اور کارکن کا حق ہے۔
Tahir-ul-Qadri-012سوال نمبر1۔ 27 اکتوبر کو جن مرکزی قائدین پر پوری مجلس شوریٰ نے عدم اعتماد اور شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا آپ نے بغیر الیکشن کے انہی لوگوں کو ایک بار پھرکیوں کارکنان کے سروں پر مسلط فرمادیا جو کہ مسلسل 15,20 سالوں سے ان عہدوں پر براجمان ہیں؟
سوال نمبر2 ۔ کیا ملک میں انقلاب کی بات کرنے والی جماعت اپنے اندر قیادت کی تبدیلی کے ساتھ انقلاب لانے کو تیار نہیں ہے جبکہ واضح ہوچکا ہے کہ تحریک کی ناکامی کی وجہ یہی قائدین ہیں؟
سوال نمبر 3 ۔ ملک میں انقلاب کی بات کرنے والی جماعت کیا اپنے کارکن سے اتنی خوفزدہ ہے کہ وہ اپنے کارکن کو ووٹ کا حق بھی نہیں دے سکتی؟
سوال نمبر4 ۔ اگر دوبارہ وہی پرانے لوگ ہی اپنی ذمہ داریوں پر آنے تھے تو پھر چار ماہ انتخابات کا ڈرامہ کیوں رچایا گیا؟
سوال نمبر5 ۔ آپ نے اپنے 7 اپریل کے خطاب میں فرمایا کہ پورے پاکستان سے سب سے زیادہ نامزدگیاں انہی قائدین کی آئی ہیں لہذا انہی کو دوبارہ ان کی ذمہ داریوں پر فائز کیا جاتا ہے۔کیا دنیا میں کسی ایک جگہ بھی ایسی مثال موجود ہے کہ محض نامزدگیوں پر ہی فیصلہ کردیا جائے اور الیکشن کی نوبت ہی نہ آئے؟ کیا نامزدگی کو تمام کارکنان کا فیصلہ قرار دینا ناانصافی اور دھاندلی نہیں ؟
سوال نمبر6 ۔ کیا پوری تحریک میں کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں جو ڈاکٹر رحیق احمد عباسی،خرم نواز گنڈا پور،شیخ زاہد فیاض،احمد نواز انجم،ساجد بھٹی ،جواد حامداور دیگر موجودہ قائدین کی جگہ لے سکے؟
سوال نمبر7 ۔ کیا ہم آپ کے 7 اپریل کے فیصلے سے یہ سمجھ لیں کہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ اور احیائے دین کا علم لے کر اٹھنے والی تحریک قحط الرجال کا شکار ہوچکی ہے؟
سوال نمبر8 ۔ کیا آپ کے اس فیصلے سے اختلاف کرنا اتنا بڑا جرم ہے کہ جس کی پاداش میں کارکن کی سالہا سال کی جدوجہد اور قربانیوں کو پس پشت ڈال کر اسے تحریک چھوڑنے کا حکم دے دیا جائے؟ کیا یہ آمریت اور غیر جمہوری طرز عمل نہیں ہے؟
سوال نمبر9 ۔ آپ نے اپنے 7 اپریل کے خطاب میں موجودہ قائدین کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کوالیفیکیشن یہ بتائی کہ یہ لوگ دوسرے ملکوں میں کاروبار کرتے ہیں اور تحریک کیلئے اپنے گھر بار چھوڑ کر مرکز پر ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔کیا مرکزی عہدوں کیلئے دوسرے ملک سے تعلق ہونا ضروری ہے،اور کیا پاکستان میں بسنے والا ایک عام غریب کارکن جو اعلی تعلیم یافتہ اور قائدانہ صلاحتیوں کا اہل ہو وہ ان عہدوں پر فائز نہیں ہوسکتا؟
سوال نمبر10 ۔ آپ نے فرمایا کہ اب کوئی الیکشن کا خیال بھی اپنے ذہن میں نہ لائے۔کیا اس کا مطلب یہ لے لیا جائے کہ موجودہ عہدیداران کو تاحیات ان کے عہدوں پر فائز کردیا گیا ہے اور یہ جو بھی گل کھلائیں ان کو دنیا کی کوئی طاقت ان کی ذمہ داریوں سے نہیں ہٹا سکتی؟
سوال نمبر11 ۔ 27 اکتوبر2014 ء کو کارکنان نے جو سوالات آپ کو جمع کروائے تھے ان میں موجودہ مرکزی قائدین پرکرپشن کے سنگین الزامات بھی عائد کئے جن کی توضیح آپ نے یہ کی کہ کرپشن نہیں ہوئی مگر مالی بے ظابطگیاں ہوئیں ہیں۔کیا ملک میں انتخاب سے پہلے احتساب کا نعرہ لگانے لگانے والی جماعت کے قائدین اپنے آپ کو کارکنوں کے سامنے احتساب کیلئے پیش نہیں کرسکتے؟جبکہ ان پر کرپشن کے ثبوت بھی کارکنان کے پاس موجود ہیں۔
سوال نمبر 12 ۔ اگر پاکستان عوامی تحریک ملکی مروجہ نظام میں رہ کر قومی سطح کی سیاست کرنا چاہتی ہے تو کیا یہ ضروری نہیں کہ اس کی مرکزی کابینہ میں سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کی بھی نمائندگی ہو؟
سوال نمبر13 ۔ کیا مرکزی عہدوں پر سالہا سال سے فائز موجودہ قائدین اتنے باصلاحیت،تعلیم یافتہ اور وژنری لوگ ہیں کہ ان کے مقابلے میں پورے ملک سے ایک بھی قابل شخصیت نامز د نہیں ہوسکی؟
سوال نمبر14 ۔ کیا جموریت اس بات کا نام ہے کہ جو اختلاف رائے کرے اسے غدار قرار دے کر تحریک سے خارج کردیا جائے؟
سوال نمبر 15 ۔ کیاآپ اپنا دس نکاتی انقلابی ایجنڈا اپنی تحریک میں نافذ کرکے اسے پورے ملک کیلئے قابل تقلید مثال بنائیں گے تاکہ ایک عام کارکن بھی تحریکی وسائل سے بہرہ یاب ہوسکے؟
سوال نمبر16 ۔ کیا وہ تمام تر خرابیاں جن کا ذکر ہم اپنے ملکی نظام میں کرتے ہیں،تحریکی نظام کے اندر بھی موجود نہیں ہیں؟
سوال نمبر17 ۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ تحریک کے اندر ایک مخصوص طبقہ(اشرافیہ) ہی تحریک کے تمام تر اختیارات اور وسائل پر قابض ہے جبکہ عام کارکن اپنا پیٹ کاٹ کر تحریک کیلئے فنڈ مہیا کرتا ہے اور وہ اشرافیہ ان وسائل کا بے دریغ استعمال کرتا ہے؟
سوال نمبر18 ۔ کیا تحریک میں بھی عام کارکن اور سرمایہ دار کے درمیان امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جاتا؟
سوال نمبر19 ۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ تحریک کی موجودہ قیادت مروجہ سیاسی نظام میں رہ کر ملکی سیاست میں کامیابی حاصل کرسکے گی؟ جبکہ آپ خود فرماتے ہیں کہ مروجہ انتخابی سیاست Winnig Hourses کی ہے،کیا ہمارے مرکزی قائدین کسی ایک وارڈ سے بلدیاتی الیکشن میں کونسلر بھی منتخب ہوسکتے ہیں؟
سوال نمبر20 ۔ کارکنان کے تمام تر احتجاج اور شدید تحفظات کے باوجود جب آپ نے ایک مرتبہ پھرانہی قائدین کو ان کے عہدوں پر فائز کردیا ہے تو کیا اس سے یہ ثابت نہیں ہوا کہ کارکن جھوٹے تھے اور موجودہ قائدین سچے تھے کیونکہ یہ تو پہلے دن سے ہی یہ کہ رہے تھے کہ ہمیں اپنی کرسیوں سے کوئی نہیں ہٹا سکتا؟
سوال نمبر21 ۔ کیا ایک عام کارکن یہ سوال کرنے میں حق بجانب نہیں ہے کہ ہمارا ’’غیر سرکاری سطح پر چلنے والا دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی منصوبہ ‘‘ کس کے مفادات کی نذر ہوا اور کس کی غفلت کی وجہ سے قوم اتنے بڑے تعلیمی منصوبے سے مستفید نہیں ہوسکی؟
سوال نمبر22 ۔ آپ کو جھوٹی رپورٹس بھجوا کر انقلاب مارچ جیسا بڑا اقدام کروانے والے قائدین کیا اس قابل ہیں کہ وہ مسلسل ان کرسیوں پر فائز رہیں؟
سوال نمبر23 ۔ کیا عام کارکن یہ سمجھے کہ وہ کبھی بھی مرکزی قیادت کی ذمہ داریوں تک نہیں پہنچ سکتا؟
سوال نمبر24 ۔ کیا صاحبزادگان کو فیلڈ میں گئے بغیر وہ تجربہ اور تحریکی سمجھ بوجھ حاصل ہے کہ جس بناء پر وہ پوری تحریک کا نظام چلا سکیں؟
سوال نمبر25 ۔ جب الیکشن کا اعلان ہوا تو اس کیلئے کچھ کوالیفیکیشنز بھی متعین کی گئیں ،جن میں مرکزی ذمہ داران کیلئے ماسٹر ڈگری کا حامل ہونا ضروری تھا، کیا عرصہ دراز سے مرکزی ناظم اعلیٰ اور صدر PAT جیسے اہم عہدوں پر فائز رہنے والے شیخ زاہد فیاض صاحب کے پاس کسی مستند ادارے سے گریجویشن یا ماسٹر ڈگری موجود ہے؟
جناب قائدِ محترم! گستاخی کی معافی چاہتے ہوئے یہ سوالات پاکستان کے میڈیا کے زریعے آپ کی خدمت میں ارسال کررہا ہوں،اس امید کے ساتھ کہ آپ بہت ہی پیار اور شفقت کے ساتھ ان کے جوابات عنائت فرمائیں گے اور اگر ان سوالات میں کوئی اچھی تجویز پائیں تو تحریکی نظام میں بہتری بھی لائیں گے،اور صرف یس مین قائدین کی بجائے فیلڈ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ،محنتی اور سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے کارکنان کو آگے لاکر تحریک کے درخشاں مستقبل کی اچھی بنیاد رکھیں گے۔
والسلام
آپ کا ادنیٰ کارکن
غلام مصطفےٰ سکنہ علی پور چٹھہ ضلع گوجرانوالہ
Displaying 14 Comments
Have Your Say
  1. Ghulam Sajjad says:

    mere dil ke baat kahi aap ne bhai

    • MUZAMMAL says:

      BAHI JAN HUM DR SAB KO DIL SA MANTA HA LAKAN BAHI NA SAHI SAWAL KIA HA JAWAD ETC KIA HA KUCH NAHI HA YA LOG BAS KIA KAHO YAR………………………………………..

  2. you have show the Reality.

  3. Sohail says:

    تمام سوالات اور عداوتوں کا بنیادی ٹارگیٹ منہاج القرآن اور عوامی تحریک کی مرکزی قیادت ہے، آخر یہ اچانک اتنی بری کیوں ہوگئی کہ مخالفین اور ‏نقادوں کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے۔ یہ سارا فتنہ دھرنوں کے دوران ہی منظر عام پر آیا تھا۔ جسکا مرکزی کردار” شاہد جنجوا” ہے جو نون لیگ کے لئے ‏پیسے لے کرکالم لکھتا رہا ہے۔ ‏
    پہلی بات تو یہ ہے کہ 23 دسمبر 2012 کے فقید المثل کامیاب تاریخی جلسے کے بعد ہی انقلاب دشمنوں نے یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ طاہر القادری کے ساتھ ‏پہلی قیادت کو راستے سے ہٹایا جائے،کیونکہ اس قیادت کی وجہ سے ہی یہ بڑی کامایابی ملی تھی۔ تاکہ طاہر القادری کو تنہا کردیا جائے اور اسکے بعد اپنی ‏پسند کے سازشی کارندے تنظیم کی مرکزی قیادت میں داخل کردیے جائیں۔ اسکے لئے پنجاب میں رسیاستی سطح پر ماڈل ٹاون میں واقع منہاج القرآن ‏کے مرکز کو تباہ و برباد کرنے کی ناکام کوششیں کی گئیں۔اور مرکزی قیادت کو بھی زد و کوب کیا گیا انہیں دھمکیاں دی گئیں لالچ دیا گیا لیکن مرکزی ‏قیادت ثابت قدر رہی۔ڈاکٹر صاحب کے صاحبزادوں کو قتل کرنے کی کوششیں بھی کرلیں۔ پنجاب حکومت نے اپنی طرف سے پوری کوشش کر ‏دیکھی کہ ہر شے ہو تباہ و برباد کردیا جائے ۔ لیکن مرکزی قیادت کی وجہ سے ہے تحریک میں نئی جان پڑی اور تاریخی لانگ مارچ ہوا۔ اور پھر تاریخی ‏دھرنا کون بھول سکتا ہے۔ یہ سب کامیابیاں ہیں ناکامیاں نہیں ہیں۔ جو ان کو ناکامی کہتا ہے وہ ابھی طفل مکتب ہیں یا پھر نادان اور یا پھر موجودہ ‏کرپٹ نظام کا نمائندہ ہے جس نے ہر صورت ناکامی کا لیبل منہاج القرآن پر چسپاں کرنے کی قسم کھارکھی ہے۔ ‏
    دوسری بات یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ انقلاب تبدیلی کو کہتے ہیں، اور انسانی تاریخ میں یہ ایک مسلسل عمل ہے، ایسا نہیں کہ ایک ہی جھٹکے میں پار جا ‏لگیں۔ یاد رکھیں قوموں کے بنے اور سنورنے میں وقت لگتا ہے، تعمیری کام ہمیشہ وقت طلب ہوا کرتا ہے۔ معلوم نہیں انقلابی جدوجہد کے دوران ‏کتنے پیچ و خم آئیں گے۔ ‏
    لیکن یہ بات بھی ملحوظ رہے کہ منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے دسمبر 2012 سے جتنے بھی حملے اس نظام پر کئے گئے ہیں اس ‏میں سب کے سب تیر بہ ہدف رہے۔ جس میں اس نظام کی خرابیوں اور حکومتی کارندوں چالوں کو بے نقاب کیا گیا ہے اور عوامی شعور اب وہ نہیں رہا جو ‏دسمبر 2012 سے قبل تھا۔ طاہر القادری نے نہ صرف میڈیا کو زبان دی بلکہ عوام کو بھی انکے حقوق سے آگاہ کیا ہے۔ اور طاہر القادری نے سارا کام ‏اپنی مرکزی قیادت کے ذریعے ہی انجام تاک پہنچا یا ہے۔
    ‏ اس طرح پاکستان عوامی تحریک نے اپنے مخالف کو ایک ایسا میدان مہیا کیا ہے جس پر دوسرون کو کھیلنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ اس سے قبل عوامی تحریک ‏دوسروں کے میدانوں پر کھیلتی آئی ہے ، اور دوسروں نے اسکو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا۔ اب ہمارے تراشیدہ گراونڈ پر دوسروں کو کھیلنا ہوگا کیونکہ ‏تمام گراونڈ بوسیدہ ہوچکے ہیں اور طاہر القادری کا بنایا ہوا فکری، اعتقادی، اخلاقی، سیاسی،مذہبی، تعلیمی، تنظیمی، تربیتی، اور اب انتخابی گراونڈ بھی بنے ‏جارہا ہے ، مستقبل میں ان ہی گراونڈ پر سب کو کھیلنا ہوگا۔ اور ہمارےبنائے ہوئے ڈاکٹرائین پر عمل کرنا ہوگا۔ اب دیکھیں گے کہ کون جیتا ہے، پاکستان ‏کے مخالف یا اسکے ہمایتی۔ ‏
    لکھنے کے لئے بہت کچھ ہے جسکی یہاں گنجائش نہیں تا ہم اگر کسی کو مزید وضاحت کی ضرورت ہو تو مجھ سے رابطہ کرے۔ ‏
    [email protected]
    ‎ ‎‏ ‏

    • m imran says:

      mustfa saab koi naam ki nisbat ka e kheal kro …mry bhaio mn 100 percent yaqeen sy khta hn k es bndy ka threek sy koi wasta e ni hy…q k agr es ki koi dc sb sy wabstgi hoti tu kbi b ye baat mrkzi quaideen ki na ehl ki ye social media py na krta…mar jata par kbi threek ko nuqsaan ka na sochta…ye zrooor koi gliza nizaam ka kirha hy…or ap khd sochiye k dc saab etny na ehl han k un ko ye b ni pta k unki qiadat thk hy k ni…wo dc saaab jin ki zhant k chrchy aaalm mn han un k baary ye kheal rkhta hy …ap ksi doky mn na ana aik yai tu dar jis py hm jb chahy ja skty han…ye es khbees ki gumra krny ki chaal hy ….esy ye ni maalooom dc sb k kaarkun ko bhkaya ni ja skta…or kon khta hy k dhrny hm nakaam oe han yai dhrna inshallah hmari nijaat ka waseela bny ga ..

    • ramay says:

      شاہد جنجوعہ صاحب اپنی تحریر سے بخوبی پہچانے جا سکتے ہیں … منافق میں سامنے انے کی جرات بھی نہیں ہے !

  4. All the objections are true and right,
    including me every tehriki wants the answers of these questions..

  5. ramay says:

    شاہد جنجوعہ صاحب اپنی تحریر سے بخوبی پہچانے جا سکتے ہیں … منافق میں سامنے انے کی جرات بھی نہیں ہے !

  6. Abdul moiz says:

    میں سہیل بھائی کی رائے سے اتفاق کرتا ہوں یہ سب شاید جنجوعہ صاحب کے کام ہین

  7. Zaffar says:

    AOA everyone & my sister in law – this is my first ever post about Dr Qadri & it will be the last one –

    Sohail Bhai’s reply is accurate – keep it up Sohail Bhai.

    Shahid Janjua has made his life target to spread words against PAT, Minhaj Ul Quran & Dr Tahir Ul Qadri as he is following IBLEES & may be IBLEES himself. I heard that to do this job he is taking lots of money as I heard his living Standard has changed because of this Haram Money.

    I believe anyone who follows Shahid Janjua & give space in their Facebook or anywhere is helping IBLEES & is taking part against Sheikh Ul Islam personally & is IBLEES himself/ herself. Ask Allah Taala to forgive him/her.

    I have written 36 books & living in Australia. I must advise the definition of SUCCESS & my source
    is Imam Hussain Razi Allaho Taala Anho. He gave his life but still Yazid was there after even Imam Hussain became Syed Ush Shohada, but Imam Hussain Razi Allaho Taala Anho did not give up but given his life against Yazid on the right path of Allah Taala. So the definition of success is not to achieve anything but is “NOT TO GIVE UP'” & that is the reason Allah said in Quraan: “La Taqnatoo Mirrahmatillah”. As all of you know it means “do not give up” .

    Our beloved prophet MUHAMMAD Peace Be Upon Him and Imam Hussain Razi Allah Ho Tala Anho had lots of challenges in their lives against Kuffar e Mecca & Yazeed. These both personalities never gave up their struggle. In the same way Dr Qadri has lots of challenges against Yazeed e Waqat (Nawaz Shareef, IBLEES Shahid Janjua etc).

    Very interesting point: All of these Great personalities must have enemies – please pray to Allah Taala that we must be part of their struggle or at least we must be well wishers of their struggle as True Great people have challenges & we must strengthen their struggle instead to take part to be against them: Wama Taufiqi Illah Billa.

    I know person like my sister in law will not change herself as she believes she has lots of knowledge & she knows too much but it was my responsibility to put right picture in front of my sister in law & all those who do not delete IBLEES SHAHID JANJUAS’s Comments. If you don’t, then I believe you are taking action against Mujaddad e Waqat as Dr Qadri is true Wali Allah. If you don’t believe me, just see his video of Speech where one pigeon was sitting right through his speech in India & that pigeon did not fly & did not had his back towards Sheikh Ul Islam. This is the clear proof that Dr Qadri is Wali Allah.

    Another proof is that lots of people talk against him as lots of people talked & took actions against our beloved Prophet Muhammad Peace Be Upon Him, Imam Hussain Razi Allaho Taala Anho & lots of Aulia Allah.

    Do not talk against the companions of Dr Qadri or his family. If you have any genuine concern, just ring Lahore in the head office & get your doubts cleared or talk to someone Real Minhajuan .

    It is possible that you are not strengthen IBLEES & you are honest & genuine person, then just bringing these issues in the social media you are damaging Dr Qadri in ever forum & you don’t even realize it.

    It is in the hands of Allah Taala to change hearts but Gustaakh -e – Aulia Allah usually don’t have the chance to ask for forgiveness & they die Mardood.

    Pray to Allah Taala that we never ever talk against Dr Qadri, his family & our leaders appointed by Dr Qadri.

    This was my first ever written reply & that will be the last as well. I will not reply anyone anymore as I believe some people will not change as they are followers of Abu Jehal because Allah Taala has put stamps on their hearts so they cannot be changed ever, and then they will be feeling sorry & ashamed when Dr Qadri & his supporters will WIN, inshallah.

    Lastly, I do apologize if I have made any mistake in writing anything at all & please forgive me as I am not a scholar or heart anyone.

    To be on a right path you don’t have to have knowledge but Allah’s Rahmat –
    Zaffar

  8. Zaffar says:

    AOA guys I am back again just to let you know that what Dr Qadri has achieved from Dharna?

    1. Military has become more powerful
    2. Awareness of 62 & 63
    3. Awareness amongst Pakistanis on the whole
    4. Awareness about the corrupt leaders
    5. Awareness & Courage amongst Pakistanis, for example:
    A. Rahman Malik was stopped by ordinary people to go in the plane as plane was waiting for him to enter ( first time in the history of Pakistan)
    B. Nawaz Sharif’s wife & daughter could not bring their servant to sit in the first class with them while they purchased the economy ticket for their servant (first time in the history of Pakistan)
    C. The whole media is talking about justice against Midel Town Shohada
    D. Dr Qadri is talking more against Nawaz Sharif & co
    E. Rangers are taking more actions now as they have become more powerful
    F. Semi Martial Law
    G. Media is more open
    H. Awareness of justice against corrupt leaders
    I. Awareness of election reforms
    J. Etc

    All of the above was because of Dharna.

    Dharna had so many benefits and I have not written all of them & it was very successful.

    The law of success is you go through challenges even our Holy Prophet Muhammad Peace Be Upon Him and Imam Hussain Razi Allaho Taala gone through lots challenges, but once again the definition of success is:
    La Taqnatoo Mirrahmtillah (not to give up)
    Zaffar

  9. Zaffar says:

    AOA – I do apologise coming back for the 3rd time as I mentioned previously that my reply is the first & last time but I forgot to mention one thing again for those people who believed Dharna was not successful.

    1. Are you very successful in your life & know the true meanings of success. If not consult a specialist who knows the proper definition of success, and please take advise not from your family & friends but from the Success Coach.

    2. After taking advice from the success coach if you still believe Dharna was not succesful, please get your brain checked by a psychologist.

    3. If you still don’t believe Dharna was successful, then Allah has put stamp on your heart to be on the wrong path.

    4. No power of the world can change you except Allah’s Rehmat. I pray that Allah opens your heart and eyes to the truth.

    May Allah’s Rehmat and Dr. Qadri’s dua forever be with you and I invite you to come to the truth and be part of Dr. Qadri’s mission without any ifs, buts and doubts.

    -Zaffar

  10. Zaffar says:

    AOA, I’m sorry for the forth message.

    God forbid if Dr. Qadri passes away today (God give long life to Shaykh Ul Islam), myself, my family, yourself, your family and your races have not achieved what Dr. Qadri alone has achieved.

    1. Humari aur tumhari naslon ne wo kaam nahi kiya jo Dr. Qadri Islam aur insaniyat ke liye kar chukey hein!

    2. Dr. Qadri has come into a jungle where there is danger for him everywhere where all the wild animals (corrupt people) are trying to attack him.

    3. Dr. Qadri has put his izzat, life and everything on line.

    4. Guys, Allah se daro and if you can’t become his arms at least control your tongues and yazeedi writings.

    -Zaffar

Leave a comment