Published On: Mon, Nov 24th, 2014

سوال گندم، جواب چنا، نواز شریف کا دلچسپ انٹرویو

Share This
Tags
سوال :۔ سر بجلی پھر مہنگی کر دی گئی ہے ایسا ظلم کیوں کر رہے ہیں عوام پر ؟
جواب :۔ عمران خان کے دھرنوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہو چکی ہے قوم کبھی دھرنا دینے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔ لندن پلان بے نقاب ہو چکا ہے۔
سوال :۔ بارڈر پر حالات کشیدہ ہیں مودی سرکار پاکستان کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں آپ لوگ جواب کیوں نہیں دے رہے ؟
جواب :۔ لند ن پلان بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ عمران خان نوجوانوں کو غلط سائیڈ پر لے جا رہے ہیں ، میں سمجھتا ہوں نوجوانوں نے عمران خان کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
سوال :۔ نندی پور پروجیکٹ سے جب بجلی اتنی مہنگی بننی تھی تب یہ پروجیکٹ کیوں سٹارٹ کیا گیا ؟
جواب :۔ چین کے وزیر اعظم پاکستان کے دورے پر آرہے تھے لیکن دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کو سخت نقصان ہوا۔ عمران خان کا پلان کبھی کامیاب نہیں ہوگا
سوال :۔ آپ نے کہا تھا زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔ قوم کا کھایا ہوا پیسا واپس لاوں گا۔ کیا پیش رفت ہوئی ہے ؟
جواب :۔ میں سمجھتا ہوں لند پلان قادری اور عمران خان کا ایک معاہدہ تھا جو بے نقاب ہو چکا ہے۔۔ ہم نے ترقی کرنی ہے ہمارے راستے میں عمران خان روڑے نا اٹکائے
Nawaz
سوال :۔ مہنگاہی میں ہوشربا اضافہ اور سیلاب سے تباہ کاری ہوئی ہے، حکومت وقت ان مسائل سے کیوں نہیں نپٹ رہی ؟؟
جواب :۔ پی ٹیہ آئی کے دھرنے میں ناچ گانا چل رہا ہے۔ میں سمجھتا ہوں اس سال سیلاب عمران خان کے جلسوں کی وجہ سے آیا ہے۔ یہ اللہ کا ہم پر عذاب ہے۔
سوال :۔ آپ کے دور حکومت میں 3 بار سیلاب پہلے بھی آچکے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے ؟
یہی عمران خان اور ان کے جلسوں میں ناچ گانا۔ اللہ کو ہر چیز معلوم ہوتی ہے۔ اللہ کو پتا تھا عمران خان نے اگے چل کر گانوں کا کلچر عام کرنا ہے۔
سوال :۔ بلاول بھٹو پر انڈے اور ٹماٹر پھینکے گئے اور حنیف عباسی پر ایفی ڈرین کے کیس پر فرد جرم عائد کر دی گئی آپ کیا کہیں گے ؟
جواب :۔ عمران خان ہماری قوم کو تباہ کر رہا ہے۔ بھٹو خاندان 4 بار اقتدار میں آچکا ہے اور ہم بھی 4 بار آچکے ہیں۔ مسئلہ کشمیر آج تک حل نہیں ہوا۔ میں سمجھتا ہوں اس کی وجہ یہی دھرنے ہیں۔ دنیا سمجھتی ہیں ان کی معشیت دھرنوں کی وجہ سے کمزوور ہے کشمیر لے کر کیا کریں گے۔ اس لیے۔۔ کشمیر کانفرنس اور ریلی کے موقعے پر بھٹو زندہ کرنے سے کسی کو کیا مسئلہ ہے ؟؟ لند پلان کبھی کامیاب نہین ہونے دیں گے۔
سوال :۔ آپ کیا سمجھتے ہین دھرنوں کے پیچھے کیا مقاصد ہو سکتے ہیں ؟؟
جواب :۔ پاکستان کو تباہ کرنا پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا اس کا سکرپٹ رائٹر کوئی اور ہے۔ لند پلان کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے
سوال :۔ نواز شریف بھی تو جنرل ضیاء کی پیداوار ہیں۔
جواب لندن پلان بے نقاب ہو چکا ہے
سوال :۔ 4 باریاں آپ نے لی ہیں پاکستان کو کیا خاص فائدہ ہوا ہے ؟؟
جواب :۔ نوجوانوں نے عمران خان کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔ لندن پلان کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. M.Jahanzaib says:

    Admin and editor this is embarrassing that you are making an impact but leaving the fact. Nawaz Sharif is the best politician and best promoter of Pakistani cause with a team of intellectual and able people. What do others have let me know.

Leave a comment