Published On: Tue, Jul 16th, 2013

لاہور کے بااثر قبضہ مافیا گروپ شہباز شریف کیلئے چیلنج

Share This
Tags

ہزاروں لو گ جمع پونجی سے محروم، مافیا کو سیاسی شخصیات کی پست پناہی حاصل ہے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو سو انہتر قبضہ گروپ بااثر سیاسی شخصیات ،پولیس و حساس اداروں کے حاضرسروس و ریٹائرڈ افسران کی پشت پناہی سے لوگوں سے کروڑوں روپے مالیت کی زمینیں ہتھیانے میں سر گرم عمل ہیں ۔اس حوالے سے حساس نے لاہور میں متحرک دو سو انہترقبضہ گروپوں کی مکمل رپورٹ محکمہ پولیس کو پیش کی ہے مگر پولیس نہ صرف ان بااثر قبضہ گروپوں کے آگے گھٹنے دئے ہوئے ہے بلکہ الٹا بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہی ہے اور کاروائی کرنے کی بجائے چپ سادھے ہوئی ہے ۔اس سے قبل لاہور پولیس کی بلک بک میں 13قبضہ گروپوں کی نشاندہ کی گئی تھی ۔مگر یہ تمام قبضہ گروپ بلاخوف و خطر لوگوں سے زمینیں جائیداد ہتھیانے ان کے سر سے چھت چھیننے اور ان کو عمر بھر کی پونجی سے محروم کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔اس رپورٹ کے مطابق شہر میں دو خواتین بھی قبضہ گروپ چلارہی ہیں ۔کینٹ ڈویژن میں 96،صدر ڈویژن میں 69سٹی ڈویژن میں 53اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 24ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 18جبکہ سول لائن ڈویژن میں 9افراد قبضہ گروپ چلارہے ہیں ۔جن میں سابق ایم پی اے عبدالرشید بھٹی ،پیپلز پارٹی کا صوبائی اسمبلی کیلئے ٹکٹ ہولڈر محمد اسلم گڑا،لٹن روڈ ناظم چوہدری ممتاز سرور گجر،کونسلر محبت علی ،غازی آباد کا ناظم محمد افضل جج ،سابق ناظم میاں افتخار احمد،میجر یاسین ،مسلم لیگ (ن) کا رہنماء،راجہ گجر،ستوکتلہ میں اعلی پولیس افسران کی پشت پناہی سے وزیرعلی،تاجر خان وغیرہ شامل ہیں ۔برکی میں بابا یعقوب نے قبرستان کی اراضی پر قبضہ کر لیا۔گرین ٹاؤن کا سب انسپکٹر افتخار گجر،نواں کوٹ میں صابر پٹواری ،شمالی چھاؤنی میں دو محکمہ پولیس میں تعینات بھائی عرفان اور عمران ،دو خواتین رائے ونڈمیں رانی سندھین اور ستوکتلہ میں رضیہ سلطانہ عرف گوگی بٹ،پولیس مقابلوں میں شہرت یافتہ اشتہاری عابد باکسر اور مسلم لیگ (ن) کے امید واروں کی پشت پناہی سے عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والاکے نام بھی شامل ہیں خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق شاہدرہ میں رانا قربان ،رانا محمد اقبال ،ساجد خان ،رانا شان ،عابد خان ،شاہجہان ،نعمان نومی،اکرم بٹ،ظہور جٹ،رومی ،رحمت میراثی ،اعجاز میراثی ،بھائی بھٹی،مٹھو شیخ،با بر باوا،محمد صدیق،کرمت بٹ،مصری شاہ میں عنایت علی جاکا،ظہور ،محمد رفیق فیقا،یکی گیٹ میں زبیر عرف زبیر ،سلطان عرف سلطانی،لوئرمال میں کابل خان ،ولی خان،قادر خان ،سعیدخان،میاں حامد ،بھاٹی گیٹ میں ولائتی پٹھان،بابر عرف چاندی ،ٹبی سٹی میں امجدعرف پپو،دل آویز عرف بھولی،باباگوگا،حامد محمود عرف حامی،رنگ محل میں سلیم عرف چھیما جس کی پشت پناہی ٹیپو ٹرکاں والا کر تا ہے۔محمد آصف ،لوہاری میں جاوید جیدی ،جمشید عرف پائیو،خالد ہیرا،نعمان نومی،شفیق آباد میں بگیاڑی ،شاد باغ میں میاں طارق تاری،محمد جاوید عرف جیدی اور اس کے پانچ بھائی،گوالمنڈی میں گوگی بٹ اور اس کے بھائی،نولکھا میں زاہد گجر ،قیصر گجر ،ٹیپوگجر،جنوبی چھاؤنی میں لیاقت عرف جھنڈو،فیکٹری ایریا میں محمد ابرار،منشاء گھمن،غلام دستگیر ،منظور بھٹی،زولفقار علی ،محمد احسان ،محمد نواز،عبدالرحمن ،محمد سلطان ،جمیل ،سجاد منشاء عرف کڑے شاہ،جھنڈو راجپوت،شمالی چھاؤنی میں محمد اشرف ،سید خالد محمود آزاد ،دو بھائی عمران اور عرفان جو کہ پولیس ملازم ہیں ۔کرنل (ر) سلطان علی ثناء اللہ بھٹی،زولفقار ٹھوکہ،رفاقت لبھا،فراست علی،مختار ،ملک مبین،برکی میں ریاست،بابایعقوب جس نے قبرستان کی 2کنال جگہ پر قبضہ کر لیااور وہاں چرسیوں اور نشیوں کو جگہ دیتاہے۔اشتیاق ،محمد حسین،مسعود طارق،شرافت ،اویس ،مجید،محمد عارف،محمد عاشق،محمد جہانگیر،احسن طارق،محسن طارق ،حاتم علی،امداد حسین عرف دادا،پہلوان، بابر بٹ، سہیل شوکت، باغبانپورہ میں امانت،حبیب،نوراکشمیری،کا بیٹاکاشی بٹ،صدیق گجر،محمد بوٹی،ہربنس پورہ میں محمد سرور، شاہد خان ، علی نواز،راجہ گجر مسلم لیگ (ق) سے تعلق ہے اور قتل کے مقدمہ میں بھی اشتہاری ہے۔محمد عارف ،عاشق ،امجد علی مانا،غازی آباد میں عرفان معاویہ ،زاہد بٹ ،اصغر معاویہ ،رانا شہباز،میجر یاسین ،ظفر علی شاہ،میاں افتخار احمد نائب ناظم یوسی 56،حاجی میر ،محمد افضل جج یوسی58،باٹاپورہ میں شفقت بگا،عارف عافی،ملک شاہد عرف بھورا بٹ،صفدر بٹ ،ملک منیر ،مناواں میں بابر سہیل،محمد عارف جھٹول ،عاشق علی ،ملک رحمت ،گلشن اقبال میں عاصم قدیر اس کے خلاف 26مقدمات درج ہیں ۔گلشن راوی میں عدنان چوھردی ،میاں زاہد حسین،رضا عباس ،حامد علی ،عمران علی،زاہد پپو،ساندہ میں کالا دائی والا ،حاجی شوکت، شیراکوٹ میں علی احمدبھٹی،سرفراز حبیب اللہ بھٹی،خرم شہزاد ،نواں کوٹ میں برکت علی موتی،چوھردی گڈو قصائی،صابر پٹواری،حاجی شہباز،شہباز عرف بابا،اقبال ٹاؤن خرم عرف تارا جٹ،چوہدری عابد،سمن آباد میں کاشف عرف کاشی ،سبزہ زار میں ناظم یوسی 111محمد محمود احمد ،ملک ذیشان مون،ملک فرقان ،محمد عباس گوشی،رضیہ سلطانہ عرف گوگی بٹ،حاجی عبدالرشید امجد علی ماچھی،ہنجروال میں تعارف حسین پپو،اشرف عرف اچھو،محمد سرور کالی،بابر حسین ،ریاست نمبردار،ستوکتلہ میں ایچی سن کالج سوسائٹی میں وزیر علی،تاجر خان محمد بوٹا،منصب علی اور یونس اعلی افسران کی مدد سے قبضے کرتے ہیں ۔ستوکتلہ میں محمد ندیم ،مٹھو جامی ،ملک امیر ،محمد منشاء عطا،محمد بوٹا،نور حسین ،صفدر علی کھوکھر،لیاقت علی،اکرم بولہ ،شاہد حسین ،محمد اعظم بھٹی،مصطفی عرف مولوی،گرین ٹاؤن میں محمد منشاء ولد حاکم علی،کاشف عمران ،زاہد بٹ،نانگامنڈی میں محمد اکبر ٹینڈا،حبیب اللہ عرف ننھا،غلام سرور غلاماں ،محمد صدیق ،محمد اسحاق،گرین ٹاؤن میں محمد اسلم گڑا،سابق ناظم یوسی 132اور صوبائی اسمبلی کیلئے علاقہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ،جاوید جوئیہ ،ذولفقار جوئیہ ،جوہر ٹاؤن میں رشید محمود ،ٹاؤن شپ میں سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما ء عبدالرشید بھٹی،جمیل اصغر بھٹی،عمران بٹ ،محمد منشاء عرف بم،ناظم یونین کونسل 132محمد شوکت علی کھوکھرعرف شوکی چنگڑا اور اس کے بھائی رائے ونڈ میں رانی سندھین زوجہ گلزار ،چوہنگ میں گٹھاگروپ اور کھوکھر گروپ،ریس کورس میں فہیم عرف گوچو،مغلپورہ میں محمد امین ،محمد خالد،لٹن روڈ میں چودھری ممتاز سرور گجرعلاقہ ناظم یوسی 93مقامی کونسلر یوسی 93 محبت علی گجر ،گڑھی شاہو محمد یونس،فیصل ٹاؤن میں شیخ سلیم ،عابد باکسر پولیس مقابلوں میں شہرت رکھنے والا جو کہ اب مفرور ہے۔مسلم لیگ (ق) کا صفدر اقبال ٹینٹاں والا،لیاقت آباد میں آصف عرف آسو،محمود مودابٹ،کوٹ لکھپت میں راشد راشو،میاں ارشد،خالد میو جو سیاسی تنظیموں کے بل پر قبضے کرتاہے۔ملک اسلم چوہدری،نصیر آباد میں عارف عرف عاری،کاہنا میں پرویز پیجااور سلیم چھیما،ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے مختلف تھانوں میں منشاء گھمن اور پرویز گھمن قبضہ گروپ کے خلاف 45مقدمات درج ہیں ۔خفیہ اداروں کی قبضہ گروپوں کے حوالے سے لسٹ کے علاوہ لاہور پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث افراد کے ناموں پر مبنی ایک ’’ بلیک بک‘‘ تیار کی ہے۔جس پر لاہور میں قبضہ کرنے والے 13افراد کے نام شامل ہیں ۔بلیک بک کے مطابق گوالمنڈی میں عارف امیر الدین عرف ٹیپو ٹرکاں والا جس کی سپورٹ مسلم لیگ(ن) کے مقامی امید وار کرتے ہیں ۔شاہدرہ ٹاؤن میں شاہجہان ،یکی گیٹ میں محمد زبیر عرف زبیری ،محمد سلطان عرف سلطانی،محمد ذیشان عرف شانی،باٹاپو ر میں محمد عارف عرف عافی بٹ،شفقت بٹ،ملک منیر ،مناواں میں بابر سہیل بٹ،محمد عارف جھٹول ،محمد عاشق ،محمد جہانگیر شہر میں قبضہ گروپ چلارہے ہیں ۔پولیس تمام قبضہ گروپوں کے متعلق تمام معلومات حاصل ہونے کے باوجود ’’بووجوہ‘‘ کاروائی کرنے سے اجتناب کررہی ہے۔
احسان شوکت

Leave a comment