پی آئی اے میں باورچی 1لاکھ 80ہزار تنخواہ پر بھرتی
قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے سامنے آڈٹ حکام نے بتایا ہے کہ قومی ائیر لائن نے 2002میں فلائٹ کچن کے لئے باورچی کی تنخواہ 1لاکھ 80ہزار ماہانہ مقرر کی گئی ۔کمیٹی نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھاری تنخواہ کی وجہ سے قومی ائیرلائن کو نقصان اٹھانا پڑا۔پی آئی اے حکام نے بتایا کہ پندرہ بیس سالوں سے لیبیا ، ترکمانستان اور ٹرولی کی ائیرلائن سے 1لاکھ 93 ہزار ڈالرکے واجبات رہتے ہیں ۔کمیٹی نے کہا کہ اب جن ممالک کی ائیرلائن بند ہو چکی ہیں ان سے واجبات کیسے وصول ہونگے پی آئی اے حکام نے کہا کہ دفترخارجہ اور سفارتی سطح پر کوشش کر رہے ہیں۔آڈٹ حکام نے کہا کہ 1998 میں لاہور کے ٹریول ایجنٹ سے پی آئی اے کے ٹکٹوں کی مد میں 42لاکھ سے زائد رقم تاحال وصول نہیں کی گئی ۔پی آئی اے حکام نے کہا کہ اس معاملے کی انکوائری کرائی گئی تھی اس میں ملوث افراد کا انتقال ہو چکا ہے۔