حکومت گیس منصوبہ جلد مکمل کرنے پرتیار،ایران کوگرین سگنل
پاک ایران گیس منصوبے پر سے غیر یقینی صورت حال کے بادل چھٹنے لگے ہیں۔ وفاقی حکومت نے منصوبہ جلد مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کی تکمیل کے لئے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر نا چاہتا ہے۔ ایران کو بھی گرین سگنل دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے عالمی طاقتوں کے ساتھ سمجھوتہ ہونے کے بعد پاک ایران گیس منصوبہ کو بھی عملی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی اس منصوبے کا آغاز کر دیا جائے گا تاکہ مسلم لیگ (ن) کو سیاسی حمایت بھی مل سکے اور توانائی کی ضروریات بھی پوری کی جا سکیں۔
اسلام آباد/رپورٹ : اکبر شیخ