Published On: Wed, Jul 15th, 2015

نیب کی میاں منشا سے تفتیش، سوال گندم ، جواب چنا۔۔۔

Share This
Tags
نیب حکام نے مسلم کمرشل بنک لمیٹڈ نجکاری سکینڈل میں ملک کے اہم سرمایہ کار میاں منشا سے نیب ہیڈکوارٹر کے بند کمرے میں طویل تفتیش کی اور نجکاری کی شفافیت کے بارے میں اہم سوالات اٹھائے۔ دورانِ Mian Mansha 1تفتیش میاں منشا کو اپنے وکلاء کی معاونت حاصل نہیں تھی۔ ذرائع نے فیکٹ کو بتایا کہ میاں منشا ایم سی بی نجکاری کے بارے میں اہم سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے اور ان سے سخت سوالات بھی کئے گئے جس پر انہوںنے سوال گندم جواب چنا کے مصداق جوا ب دیے۔ نیب حکام ایم سی بی نجکاری سکینڈل کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات میں مصروف ہیں اور اس سکینڈل میں مبینہ طور پر قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ میاں منشا کے انکشاف کے بعد نیب نے سٹیٹ بینک، سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری نجکاری کے بارے میں اہم دستاویزات طلب کرلی ہیں۔

لاہور: رپورٹ/وسیم شیخ

Leave a comment