اہم شخصیات کو مری اور گردونواح کے دورے سے روک دیا گیا
را کے دہشت گرد پاکستان آ گئے جو مری‘ پتریاٹہ‘ ایوبیہ اور بھوربن میں ’’را‘‘ کے تربیت یافتہ دہشت گرد موجود ہوسکتے ہیں ، اہم شخصیات ان سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں، انٹیلی جنس ذرائع
انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سےایک انتباہ کے بعدتمام اہم شخصیات کومری اور اس کے گردو نواح میں موجود سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان کے حساس اداروں نے وزارت داخلہ اور وزیراعظم ہائوس کو بھجوائی گئی اپنی رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے را کے دہشت گرد پاکستان بھجوائے ہیں جو مری‘ پتریاٹہ‘ ایوبیہ اور بھوربن میں ’’را‘‘ کے تربیت یافتہ دہشت گرد موجود ہوسکتے ہیں اس لئے اہم شخصیات ان سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ حساس اداروں نے ’’را‘‘ کے ایجنٹوں سے متعلق کافی شواہد اکٹھے کرلئے ہیں اور عنقریب ان غیر ملکی تربیت یافتہ ایجنٹوں کے خلاف آپریشن شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیت یافتہ دہشت گرد گلگت بلتستان‘ سوات اور دیگر سیاحتی مقامات پر بھی کارروائیویں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ پاکستان کے سکیورٹی ادارے ’’را‘‘ کی ان مذموم کارروائیوں کو روکنے کیلئے ایک موثر آپریشن جلد ہی شروع کردیں گے۔
لاہور : رپورٹنگ ڈیسک