Published On: Mon, Jun 8th, 2015

پرویز خٹک کے بھائی کا دباؤ، پولنگ آدھی رات تک جاری رہی

Share This
Tags
پشاور: خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کی میں وزیر اعلی پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کےحلقے میں پولنگ رات 12 بجے تک جاری رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع Pervez-Khattak-Khyber-Pakhtunkhwaنے ’’ فیکٹ ‘‘کو بتایا کہ یوسی مانکی شریف پولنگ اسٹیشن اشکا خیل نوشہرہ کے پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کہتے ہیں کہ پولنگ کا وقت بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا۔اشکا خیل نوشہرہ کے پریذائیڈنگ افسر ہمایوں حمید نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے لیاقت خٹک کے کہنے پر پولنگ کا عمل رات 12 بجے تک جاری رکھا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے مقرر کیا تھا۔اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر میاں خالد کا کہنا تھا کہ پولنگ پانچ بجے بند کر دی تھی، پہلی بار 2 گھنٹے کی توسیع کرکے 7 بجے تک کا اضافہ کیا گیا، بعد ازاں وزیر اعلیٰ کے بھائی نے آکر پولنگ جاری رکھنے کا حکم دیا اور رات 12 بجے تک ووٹ ڈالے گئے۔پریذائیڈنگ افسران نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ریٹرننگ افسران نے بھی پولنگ کے وقت میں اضافے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ الیکشن کمیشن نےوزیراعلیٰ پرویزخٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے لیاقت خٹک کےعلاوہ ڈی پی او،ڈی آراواورآراوکو بھی نوٹس جاری کیا۔

لاہور : فیکٹ رپورٹ

Leave a comment