Published On: Mon, Jun 8th, 2015

پاکستان مخالف پروپیگنڈہ ،اقوام متحدہ میں دو این جی اوز پر پابندی

Share This
Tags
پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر اقوام متحدہ نے 2 این جی اوز کی مشاورتی حیثیت ختم کردی ہے ۔ افریقن ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ لنک اور افریقن ٹیکنیکل ایسوسی ایشن پاکستان کے UNOخلاف غلط بیانی کے لئے پلیٹ فارم مہیا کررہی تھیں، پاکستان نے یہ معاملہ اقوام متحدہ کی این جی اوز کمیٹی میں اٹھایا تھا، پاکستان نے شکایت کی تھی کہ یہ این جی اوز مہران بلوچ کے ساتھ کام کررہی تھیں اور انہیں پاکستان کے خلاف الزامات لگانے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کررہی تھیں۔ افریقن ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ لنک کے خلاف درخواست پر اقوام متحدہ کی این جی اوز کمیٹی میں رائے شماری ہوئی، جس کا پاکستان بھی رکن ہے ، پاکستان کے موقف کے حق میں 12اور مخالفت میں 5ووٹ آئے جبکہ افریقن ٹیکنیکل ایسوسی ایشن کے خلاف درخواست پر 13ووٹ پاکستان کے حق میں اور 5 ووٹ مخالفت میں آئے ۔ درخواست میں ووٹنگ کے بعد اقوام متحدہ میں ان این جی اوز کی مشاورتی حیثیت ختم کردی گئی ہے اور اب یہ این جی اوز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو سفارشات نہیں دے سکیں گی۔ رائے شماری کے دوران بھارت اور اسرائیل سمیت 5 ممالک نے ان این جی اوز کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے پاکستانی موقف کی مخالفت کی جبکہ چین، ایران، روس اور ترکی سمیت 13 ملکوں نے پاکستان کی حمایت کی۔

لاہور : فیکٹ رپورٹ

Leave a comment