کامران خان تنہا رہ گئے،ٹیم کا بول ٹی وی چھوڑنے سے انکار
حکومت کی طرف سے بول ٹی وی کی لانچنگ میںں مشکلات پیدا کئے جانے کے باوجود بول کے کارکنان ڈٹے ہوئے ہیں ۔اس وقت میں جہاں بول کے خلاف حکومتی اقدامات توجہ کا مرکز ہیں، وہیں بول میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی بہت سے لوگ نظر رکھے ہو ئے ہیں ۔فیکٹ کو باخبرذرائع نےبول میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کےبارے میں کامران خان کی ٹیم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ٹیم کے ارکان نے کامران خان کو جوائن کرنے سے انکار کردیا ہے۔کامران خان اپنی ٹیم کے ارکان کو جیوسے بول ٹی وی لائے تھے تاہم متنازع طریقے سے بول چھوڑدینے کے بعد اب کامران خان کی ٹیم انہیں جوائن نہیں کرناچاہتی۔کامران خان نے دنیا نیوزجوائن کرنے کے بعد اپنی نئی ٹیم کی تلاش کے لیے ہاتھ پیر مارناشروع کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ کامران خان کی ٹیم متعددبرسوں سے ان کے ساتھ تھی ، بول ٹی وی چھوڑنے اوردنیانیوزجوائن کرنے کے بعد اگرچہ میڈیا کے متعددفورمز پر کامران خان نے کہا کہ بول ٹی وی چھوڑنے سے قبل انہوں نے اپنی ٹیم سے بھی مشاورت کی تھی مگر ٹیم کے ذرائع کاکہناہے کہ ان سے ایسی کوئی بھی مشاورت نہیں کی گئی اور کامران خان نے برسوں سے قائم اعتماد کے رشتے کو توڑدیاہے۔تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ کامران خان کی ٹیم میں شامل محمدشبیر، عصمت ملک، عرفان اسحاق،واحداشرف ودیگر کو بول نیوزمیں اہم پروگرامات دیئے جارہے ہیں۔
رپورٹ: وسیم شیخ