Published On: Sun, Apr 19th, 2015

دہشت گردوں کا ہوائی اڈوں پرحملوں کا منصوبہ

Share This
Tags
وفاقی حکومت نے ایئرپورٹس پر ایک بار پھر دہشتگردوں کے حملوں کے خدشہ سے صوبائی حکومتوں کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے بھیجے گئے مراسلہ میں airport alertانکشاف کیا گیا ہے کہ دہشگرد گروپ ملک کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ان گروپوں میں کالعدم تحریک طالبان کے عمر گروپ اور جماعت الاحرار شامل ہیں ،اس حوالے سے دہشتگردوں او ر خودکش بمباروں نے مہمند ٹانگی خیبر پختو نخواہ میں حملے کی ریہرسل بھی کی ہے۔خط میں مبینہ حملہ آوروں اور خودکش بمباروں کی تعداد 12بتائی گئی ہے۔صوبوں کو سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کے پی کے حکومت کو متنبہ کیا گیا ہے کہ باچا خان ایئرپورٹ دہشتگردوں کا آسان ہدف ہو سکتا ہے۔
لاہور/سپیشل رپورٹ

Leave a comment