Published On: Tue, Apr 28th, 2015

الطاف کیخلاف تحقیقات کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Share This
Tags
منی لانڈرنگ اور عمران فاروق کے قتل کے حوالے سے معظم علی اور صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کرے گی، انٹرپول کے نمائندے بھی پاکستان آگئے،معظم علی نے اعتراف جرم کرلیا، ایم کیو ایم کو altaf hussainشدید تشویش
الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ تحقیقاتی ٹیم معظم علی او صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزم معظم علی نے جے آئی ٹی کے سامنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت 6ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں پیش رفت ہوئی ہے ، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم عمران فاروق قتل کیس سمیت منی لانڈرنگ کے حوالے سے صولت مرزا اور معظم علی کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔ معظم علی خان سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں ملوث افرادکو لندن بھیجنے سے متعلق سوالات پوچھے جس پر معظم علی نے الزامات کی تصدیق کردی۔ واضح رہے عمران فاروق قتل کیس میں 2ملزمان کی معاونت کے الزام میں معظم علی خان کو عزیز آباد سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی نشاندہی کے بعد گرفتارکیا گیا تھا۔ برطانوی ٹیم پاکستانی وزارت داخلہ کے تعاون سے پاکستان میں تفتیش کررہی ہے۔
لاہور/نیوز ڈیسک

Leave a comment