Published On: Wed, Jan 28th, 2015

پاکستان میں داعش کا نیا کمانڈر حافظ سعیدخان کون ہے؟

Share This
Tags
پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیاں داعش کے افغانستان اور پاکستان کے نئے کمانڈر تک پہنچنے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں۔ذرائع کے daishمطابق طالبان کے سابق ترجمان حافظ سعید خان کو حال ہی میں خطے کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے، وہ طالبان سے منحرف ہوگئے تھے۔ حافظ سعید خان چند روز قبل ایک ویڈیو میں ظاہر ہوئے تھے۔ داعش سے منسلک ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نشر کئے جانے والے ایک آڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ دولت اسلامیہ کے نئے کمانڈر مقرر کردئیے گئے ہیں۔ سعید خان کا تعلق اورکزئی ایجنسی ہے اور وہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان اورکزئی ایجنسی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ 2013 ء میں حکیم اللہ محسود کے امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد وہ تحریک طالبان سے الگ ہو گئے تھے اور انہوں نے اپنی الگ تنظیم قائم کر لی تھی۔سعید خان کے ساتھ ویڈیو میں دو افغان طالبان کمانڈر بھی نظر آرہے تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان دونوں میں شدت پسندوں کی حمایت حاصل کر رہے ہیں۔اس ویڈیو پیغام میں دولت اسلامیہ کی روایت کے مطابق موت کی دھمکیاں شامل تھیں۔ اس میں سعید خان کو دس افراد کے ایک گروہ کے ساتھ دکھایا گیا ہے جنہوں نے ان کے ہاتھ پر بیعت کر رکھی ہے۔ دولت اسلامیہ کی طرف سے ابو محمد العدنی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ انہیں واقعی دولت اسلامیہ نے افغانستان اور پاکستان کیلئے اپنا کمانڈر مقرر کیا ہے۔العدنی نے اس ویڈیو پیغام میں سعودی شاہ عبداللہ کی موت کا ذکر کیا ہے تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ یہ پیغام نیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعید خان کو خراسان کا کمانڈر بنایا گیا ہے۔

Leave a comment