Published On: Wed, Jan 28th, 2015

حبیب بنک، نیشنل پاور، ہیوی کمپلیکس کی بھی نجکاری کا فیصلہ

Share This
Tags
حبیب بینک، نیشنل پاور کنسٹریشن کمپنی اور ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس فہرست میں شامل ہیں۔ پی آئی اے اور سٹیل مل سمیت 8 ادارے آئندہ سال m zubairنجکاری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔سرکاری دستاویز کے مطابق 30 جون سے پہلے نجکاری پروگرام پر عملدرآمد میں مزید پیشرفت ہوگی۔ حبیب بینک کے شیئرز کی فروخت سے 136 ارب روپے سے زیادہ رقم حاصل ہوگی جس میں زرمبادلہ کا حصہ1 ارب ڈالرز ہوگا۔ نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کی نجکاری سے 2 ارب روپے جبکہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری سے 1 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے او جی ڈی سی ایل کے شیئرز کی فروخت منسوخ کر دی گئی۔ سرکاری دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں اب تک یو بی ایل، پی پی ایل اور الائیڈ بینک کے شیئرز فروخت کئے جا چکے ہیں جس سے 68 ارب روپے حاصل ہوئے جبکہ حصص کی فروخت سے حکومت کو 35 کروڑ ڈالر زرمبادلہ بھی حاصل ہوا۔
لاہور/سٹاف رپورٹ

Leave a comment