Published On: Tue, Nov 25th, 2014

منشاء اور حمزہ نئی کاروں کے ذریعے عوام سے اربوں لوٹنے کیلئے تیار

Share This
Tags
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہبازاور معروف بزنس مین چےئرمین نشاط گروپ میاں محمد منشاء نے پابندی کے باوجود بیرون ملک کی کار ساز کمپنیوں mansha and hamzaسے 50ہزار 1200سی سی ہائبرڈ کار وں کو منگواکر پاکستانی عوام سے اربوں روپے لوٹنے کا پروگرام بنایا ہے ۔اس منصوبے کے تحت نواز شریف حکومت نے میاں منشاء کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہائبرڈ کار وں کو ڈیوٹی فری قرار دے کر ہر قسم کی کسٹم اور دیگر ڈیوٹیاں ختم کر دی ہیں اور اس کا مقصد کا یہ بتایا جا رہا ہے کہ اس سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر سے کسی بھی سرمایہ دار نے ان کار ساز کمپنیوں کو ہائبرڈ کار وں کی تیاری کا آرڈر نہیں دیا لیکن پاکستان میں نہ صرف یہ انوکھا کھیل کھیلا جا رہا ہے بلکہ ان کاروں کی پاکستان میں فروخت سے اربوں روپے بھی کمائے جائیں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ہائبرڈ کار یں انتہائی سستے داموں خرید کر پاکستان میں مہنگے داموں فروخت کی جائیں گی ۔ اگرچہ حکومت پاکستان کے قابل اعتماد ذرائع اس کی تاثر کی نفی کر رہے ہیں جو اسلام آباد کے با خبر حلقوں میں اس حوالے سے گردش کر رہی ہیں لیکن حالات و واقعات بتاتے ہیں کہ یہ مافیا لگاتار اس کوشش میں لگا ہوا ہے کہ حکومت کو ان کاروں کی امپورٹ پر راضی کیا جا سکے ۔اگر ایسا ہوا تو پاکستانی عوام کو اربوں روپے کے اس نئے سکینڈل سے کوئی نہیں بچا سکے گا ۔

Leave a comment