Published On: Wed, Sep 17th, 2014

رحمان ملک اور ڈاکٹر رمیش کو جہاز سے نکلوانے والا ہیرو

Share This
Tags
ار جمند حسین وی وی آئی پی کلچر کے خلاف بلند آواز بن گیا ، مسافروں کوبتایا کہ یہ جہاز چار ممبر اسمبلی و سینٹ کی وجہ سے تاخیر کاشکار ہو رہا ہے ، جس پر مسافر مشتعل ہو گئے ۔arjmand hussain
سینیٹر رحمٰن ملک کو پی آئی اے کے جہاز کو لیٹ کرنے کی پاداش میں مسافروں نے سزا دی اور انہیں بے عزت کر کے جہاز سے اتار دیاگیا۔ اس تما م واقعے کی ویڈیو پوری دنیا میں دیکھی گئی ہے لیکن آپ یقیناً یہ جاننا چاہیں گے کہ جہاز میں اس مہم کا آغاز کس نے کیاتو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ بہادر انسان ار جمند حسین ہیں جنہوں نے نا صرف اس تمام واقعے کی ویڈیو بنائی بلکہ نہایت ہمت وبہادری سے جہاز کے مسافروں کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی سے بھی آگاہ کیا۔ارجمند حسین نے مسافروں کوبتایا کہ یہ جہاز چار ممبر اسمبلی و سینٹ کی وجہ سے تاخیر کاشکار ہو رہا ہے گو کہ پی آئی اے کے طیارے کو فنی خرابی کاسامنا تھا لیکن یہ فنی خرابی دور ہونے کے بعد بھی جہاز کو لیٹ کیا گیاتاکہ اراکین اسمبلی آجائیں اور پھر جہاز روانہ ہو۔
ارجمند حسین نے تما م مسافروں کو اس بات پر تیار کیا کہ جب رحمٰن ملک اور دیگر ممبران آئیں گے تو ان سے معافی کا مطالبہ کریں گے لیکن جب رحمٰن ملک آئے تو لوگوں کا غصہ انتہا کو پہنچ چکا تھا اور انہوں نے رحمٰن ملک کو جہاز میں بیٹھنے کی اجازت نہ دی۔ارجمند حسین پرل کانٹینل ہوٹل میں ملازمت کرتے ہیں۔
عوامی اور سماجی حلقوں میں ارجمند حسین کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ۔ پوری قوم کو اب اس وی وی آئی پی کلچر کے خلاف بیدا ر ہونا چاہیے اور سیاست دانوں کو یہ باور کرانا چاہیے کہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کے خادم بنیں۔
لاہور/رپورٹ :وسیم شیخ


Displaying 2 Comments
Have Your Say
  1. naeem says:

    yo video daikh kur an logo ko doob murna chahya. zardari aur nawz sharif to haian he baghairat. ya leade kahlana ka bhi myshtaq nahee , inheain phansi charah dana chahya jo awam ko janwaro ke tarah sumghta haian. allah in logo ko nishan e ibrat bana da.
    Naeem Karachi

  2. imtiaz ahmed says:

    My dear yeh pakistani assembly besharmon ka ghar hay, jab wazir azam pori dunya kay samnay jhooth bolta hay or pori assembly main say aik bhi nahi bolta to bay fikar raho koi tabdeli nahi aye gi

Leave a comment